Quran with Urdu translation - Surah Al-Kahf ayat 60 - الكَهف - Page - Juz 15
﴿وَإِذۡ قَالَ مُوسَىٰ لِفَتَىٰهُ لَآ أَبۡرَحُ حَتَّىٰٓ أَبۡلُغَ مَجۡمَعَ ٱلۡبَحۡرَيۡنِ أَوۡ أَمۡضِيَ حُقُبٗا ﴾
[الكَهف: 60]
﴿وإذ قال موسى لفتاه لا أبرح حتى أبلغ مجمع البحرين أو أمضي﴾ [الكَهف: 60]
Abul Ala Maududi (Zara inko woh qissa sunao jo Moosa ko pesh aaya tha) jabke Moosa ne apne khadim se kaha tha ke “ main apna safar khatam na karoonga jabtak ke dono dariyaon ke sangam par na pahunch jaon, warna main ek zamana e daraaz tak chalta hi rahoonga” |
Ahmed Ali اورجب موسیٰ نے اپنے جوان سے کہا کہ میں نہ ہٹوں گا یہاں تک کہ دو دریاؤں کے ملنے کی جگہ پر پہنچ جاؤں یا سالہا سال چلتا جاؤں |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جب موسیٰ نے اپنے شاگرد سے کہا کہ جب تک دو دریاؤں کے ملنے کی جگہ نہ پہنچ جاؤں ہٹنے کا نہیں خواہ برسوں چلتا رہوں |
Mahmood Ul Hassan اور جب کہا موسٰی نے اپنے جوان کو میں نہ ہٹوں گا جب تک نہ پہنچ جاؤں جہاں ملتے ہیں دو دریا یا چلا جاؤں قرنوں میں [۸۱] |
Muhammad Hussain Najafi اور (وہ وقت یاد کرو) جب موسیٰ (ع) نے اپنے جوان سے کہا کہ میں برابر سفر جاری رکھوں گا یہاں تک کہ اس جگہ پہنچوں جہاں دو دریا اکٹھے ہوتے ہیں یا پھر (یونہی چلتے چلتے) سالہا سال گزار دوں گا۔ |