×

موسیٰؑ نے اس سے کہا "کیا میں آپ کے ساتھ رہ سکتا 18:66 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Kahf ⮕ (18:66) ayat 66 in Urdu

18:66 Surah Al-Kahf ayat 66 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Kahf ayat 66 - الكَهف - Page - Juz 15

﴿قَالَ لَهُۥ مُوسَىٰ هَلۡ أَتَّبِعُكَ عَلَىٰٓ أَن تُعَلِّمَنِ مِمَّا عُلِّمۡتَ رُشۡدٗا ﴾
[الكَهف: 66]

موسیٰؑ نے اس سے کہا "کیا میں آپ کے ساتھ رہ سکتا ہوں تاکہ آپ مجھے بھی اُس دانش کی تعلیم دیں جو آپ کوسکھائی گئی ہے؟

❮ Previous Next ❯

ترجمة: قال له موسى هل أتبعك على أن تعلمن مما علمت رشدا, باللغة الأوردية

﴿قال له موسى هل أتبعك على أن تعلمن مما علمت رشدا﴾ [الكَهف: 66]

Abul Ala Maududi
Moosa ne ussey kaha “kya main aapke saath reh sakta hoon taa-ke aap mujhey bhi us danish(wisdom) ki taleem dein jo aapko sikhayi gayi hai?”
Ahmed Ali
اسے موسیٰ نے کہا کیا میں تیرے ساتھ رہوں اس شرط پر کہ تو مجھے سکھائے اس میں سے جو تجھے ہدایت کا طریقہ سکھایا گیا ہے
Fateh Muhammad Jalandhry
موسیٰ نے ان سے (جن کا نام خضر تھا) کہا کہ جو علم (خدا کی طرف سے) آپ کو سکھایا گیا ہے اگر آپ اس میں سے مجھے کچھ بھلائی (کی باتیں) سکھائیں تو میں آپ کے ساتھ رہوں
Mahmood Ul Hassan
کہا اس کو موسٰی نے کہے تو تیرے ساتھ رہوں اس بات پر کہ مجھ کو سکھلا دے کچھ جو تجھ کو سکھلائی ہے بھلی راہ [۸۷]
Muhammad Hussain Najafi
موسیٰ نے اس سے کہا! کیا میں آپ کے ساتھ رہ سکتا ہوں بشرطیکہ رشد و ہدایت کا وہ خصوصی علم جو آپ کو سکھایا گیا ہے اس میں سے کچھ مجھے بھی سکھا دیں۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek