×

اللہ کی طرف سے اگر کوئی پابندی تم پر ہے تو وہ 2:173 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Baqarah ⮕ (2:173) ayat 173 in Urdu

2:173 Surah Al-Baqarah ayat 173 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 173 - البَقَرَة - Page - Juz 2

﴿إِنَّمَا حَرَّمَ عَلَيۡكُمُ ٱلۡمَيۡتَةَ وَٱلدَّمَ وَلَحۡمَ ٱلۡخِنزِيرِ وَمَآ أُهِلَّ بِهِۦ لِغَيۡرِ ٱللَّهِۖ فَمَنِ ٱضۡطُرَّ غَيۡرَ بَاغٖ وَلَا عَادٖ فَلَآ إِثۡمَ عَلَيۡهِۚ إِنَّ ٱللَّهَ غَفُورٞ رَّحِيمٌ ﴾
[البَقَرَة: 173]

اللہ کی طرف سے اگر کوئی پابندی تم پر ہے تو وہ یہ ہے کہ مُردار نہ کھاؤ، خون سے اور سور کے گوشت سے پرہیز کرو اور کوئی چیز نہ کھاؤ جس پر اللہ کے سوا کسی اور کا نام لیا گیا ہو ہاں جو شخص مجبوری کی حالت میں ہو اور وہ ان میں سے کوئی چیز کھا لے بغیر اس کے کہ وہ قانون شکنی کا ارادہ رکھتا ہو یا ضرورت کی حد سے تجاوز کر ے، تو اس پر کچھ گناہ نہیں، اللہ بخشنے والا اور رحم کرنے والا ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: إنما حرم عليكم الميتة والدم ولحم الخنـزير وما أهل به لغير الله, باللغة الأوردية

﴿إنما حرم عليكم الميتة والدم ولحم الخنـزير وما أهل به لغير الله﴾ [البَقَرَة: 173]

Abul Ala Maududi
Allah ki taraf se agar koi pabandi tumpar hai to woh yeh hai ke murdaar na khao, khoon se aur suwar (swine) ke gosht se parheiz karo aur koi aisi cheez na khao jispar Allah ke siwa kisi aur ka naam liya gaya ho, haan jo shaks majboori ki haalat mein ho aur woh inmein se koi cheez kha le bagair iske ke woh kanoon shikani ka irada rakhta ho ya zaroorat ki hadd se tajawuz karey, to uspar kuch gunaah nahin. Allah bakshne wala aur reham karne wala hai
Ahmed Ali
سوائے اس کے نہیں کہ تم پر مردار اور خون اورسؤر کا گوشت اور اور اس چیز کو کہ الله کے سوا اور کے نام سے پکاری گئی ہو حرام کیا ہے پس جو لاچار ہو جائے نہ سرکشی کرنے والا ہو اور نے حد سے بڑھنے والا تو اس پر کوئی گناہ نہیں بے شک الله بخشنے والا نہایت رحم والا ہے
Fateh Muhammad Jalandhry
اس نے تم پر مرا ہوا جانور اور لہو اور سور کا گوشت اور جس چیز پر خدا کے سوا کسی اور کا نام پکارا جائے حرام کردیا ہے ہاں جو ناچار ہوجائے (بشرطیکہ) خدا کی نافرمانی نہ کرے اور حد (ضرورت) سے باہر نہ نکل جائے اس پر کچھ گناہ نہیں۔ بےشک خدا بخشنے والا (اور) رحم کرنے والا ہے
Mahmood Ul Hassan
اس نے تو تم پر یہی حرام کیا ہے مردہ جانور [۲۴۳] اور لہو [۲۴۴] اور گوشت سور کا [۲۴۵] اور جس جانور پر نام پکارا جائے اللہ کے سوا کسی اور کا [۲۴۶] پھر جو کوئی بے اختیار ہو جائے نہ تو نافرمانی کرے اور نہ زیادتی تو اس پر کچھ گناہ نہیں [۲۴۷] بیشک اللہ ہے بڑا بخشنے والا نہایت مہربان [۲۴۸]
Muhammad Hussain Najafi
اس نے (چوپایوں میں سے) صرف تمہارے او پر مردار، خون، سور کا گوشت اور وہ (ذبیحہ) جسے اللہ کے سوا کسی اور کا نام لے کر ذبح کیا گیا ہو۔ حرام قرار دیا ہے۔ پس جو شخص (شدت گرسنگی سے) مجبور ہو جائے درآنحالیکہ وہ بغاوت یا سرکشی کرنے والا نہ ہو۔ تو اس پر کوئی گناہ نہیں ہے بے شک خدا بڑا بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek