Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 29 - البَقَرَة - Page - Juz 1
﴿هُوَ ٱلَّذِي خَلَقَ لَكُم مَّا فِي ٱلۡأَرۡضِ جَمِيعٗا ثُمَّ ٱسۡتَوَىٰٓ إِلَى ٱلسَّمَآءِ فَسَوَّىٰهُنَّ سَبۡعَ سَمَٰوَٰتٖۚ وَهُوَ بِكُلِّ شَيۡءٍ عَلِيمٞ ﴾
[البَقَرَة: 29]
﴿هو الذي خلق لكم ما في الأرض جميعا ثم استوى إلى السماء﴾ [البَقَرَة: 29]
Abul Ala Maududi Wahi to hai, jisne tumhare liye zameen ki saari cheezein paida ki, phir upar ki taraf tawajju farmayi aur saat aasman ustwaar kiye aur woh har cheez ka ilm rakhne wala hai |
Ahmed Ali الله وہ ہے جس نے جو کچھ زمین میں ہے سب تمہارے لیے پیدا کیا ہےپھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا تو انہیں سات آسمان بنایا اور وہ ہر چیز جانتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry وہی تو ہے جس نے سب چیزیں جو زمین میں ہیں تمہارے لیے پیدا کیں پھر آسمان کی طرف متوجہ ہوا تو ان کو ٹھیک سات آسمان بنا دیا اور وہ ہر چیز سے خبردار ہے |
Mahmood Ul Hassan وہی ہے جس نے پیدا کیا تمہارے واسطے جو کچھ زمین میں ہے سب پھر قصد کیا آسمان کی طرف سو ٹھیک کر دیا انکو سات آسمان اور خدا تعالیٰ ہر چیز سے خبردار ہے [۴۸] |
Muhammad Hussain Najafi وہی تو وہ (اللہ) ہے جس نے تمہارے لئے پیدا کیا وہ سب کچھ جو زمین میں ہے پھر آسمان کی طرف توجہ فرمائی تو سات آسمان ہموار و استوار کر دیئے۔ اور وہ ہر چیز کا جاننے والا ہے۔ |