×

تم اللہ کے ساتھ کفر کا رویہ کیسے اختیار کرتے ہو حالانکہ 2:28 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Baqarah ⮕ (2:28) ayat 28 in Urdu

2:28 Surah Al-Baqarah ayat 28 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 28 - البَقَرَة - Page - Juz 1

﴿كَيۡفَ تَكۡفُرُونَ بِٱللَّهِ وَكُنتُمۡ أَمۡوَٰتٗا فَأَحۡيَٰكُمۡۖ ثُمَّ يُمِيتُكُمۡ ثُمَّ يُحۡيِيكُمۡ ثُمَّ إِلَيۡهِ تُرۡجَعُونَ ﴾
[البَقَرَة: 28]

تم اللہ کے ساتھ کفر کا رویہ کیسے اختیار کرتے ہو حالانکہ تم بے جان تھے، اس نے تم کو زندگی عطا کی، پھر وہی تمھاری جان سلب کرے گا، پھر وہی تمہیں دوبارہ زندگی عطا کرے گا، پھر اسی کی طرف تمہیں پلٹ کر جانا ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: كيف تكفرون بالله وكنتم أمواتا فأحياكم ثم يميتكم ثم يحييكم ثم إليه, باللغة الأوردية

﴿كيف تكفرون بالله وكنتم أمواتا فأحياكم ثم يميتكم ثم يحييكم ثم إليه﴾ [البَقَرَة: 28]

Abul Ala Maududi
Tum Allah ke saath kufr ka rawayya kaise ikhtiyar karte ho halaanke tum bay-jaan thay , usne tumko zindagi ata ki, phir wahi tumhari jaan salb karega, phir wahi tumhein dobara zindagi ata karega, phir usi ki taraf tumhein palat kar jana hai
Ahmed Ali
تم الله کا کیونکر انکار کرسکتے ہو حالانکہ تم بے جان تھے پھر تمہیں زندہ کیا پھر تمہیں مارے گا پھر تمہیں زندہ کرے گا پھر تم اسی کے پاس لوٹ کر جاؤ گے
Fateh Muhammad Jalandhry
(کافرو!) تم خدا سے کیوں کر منکر ہو سکتے ہو جس حال میں کہ تم بےجان تھے تو اس نے تم کو جان بخشی پھر وہی تم کو مارتا ہے پھر وہی تم کو زندہ کرے گا پھر تم اسی کی طرف لوٹ کر جاؤ گے
Mahmood Ul Hassan
کس طرح کافر ہوتے ہو خدا تعالیٰ سے حالانکہ تم بیجان تھے [۴۳] پھر جلایا تم کو [۴۴] پھر مارے گا تم کو [۴۵] پھر جلائے گا تم کو [۴۶] پھر اسی کی طرف لوٹائے جاؤ گے [۴۷]
Muhammad Hussain Najafi
بھلا تم کس طرح اللہ کا انکار کرتے ہو۔ حالانکہ تم مردہ (بے جان) تھے تو اسی نے تمہیں زندہ کیا (جاندار بنایا) پھر وہی تمہیں موت دے گا پھر وہی تمہیں زندگی دے گا۔ پھر تم اسی کی طرف لوٹائے جاؤگے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek