×

تم دوسروں کو تو نیکی کا راستہ اختیار کرنے کے لیے کہتے 2:44 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Baqarah ⮕ (2:44) ayat 44 in Urdu

2:44 Surah Al-Baqarah ayat 44 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 44 - البَقَرَة - Page - Juz 1

﴿۞ أَتَأۡمُرُونَ ٱلنَّاسَ بِٱلۡبِرِّ وَتَنسَوۡنَ أَنفُسَكُمۡ وَأَنتُمۡ تَتۡلُونَ ٱلۡكِتَٰبَۚ أَفَلَا تَعۡقِلُونَ ﴾
[البَقَرَة: 44]

تم دوسروں کو تو نیکی کا راستہ اختیار کرنے کے لیے کہتے ہو، مگر اپنے آپ کو بھول جاتے ہو؟ حالانکہ تم کتاب کی تلاوت کرتے ہو کیا تم عقل سے بالکل ہی کام نہیں لیتے؟

❮ Previous Next ❯

ترجمة: أتأمرون الناس بالبر وتنسون أنفسكم وأنتم تتلون الكتاب أفلا تعقلون, باللغة الأوردية

﴿أتأمرون الناس بالبر وتنسون أنفسكم وأنتم تتلون الكتاب أفلا تعقلون﴾ [البَقَرَة: 44]

Abul Ala Maududi
Tum dusron ko to neki ka raasta ikhtiyar karne ke liye kehte ho, magar apne aap ko bhool jatay ho? Halaanke tum kitab ki tilawat karte ho, kya tum aqal se bilkul hi kaam nahin letay
Ahmed Ali
کیا لوگوں کو تم نیکی کا حکم کرتے ہو اور اپنے آپ کو بھول جاتے ہو حالانکہ تم کتاب پڑھتے ہو پھر کیوں نہیں سمجھتے
Fateh Muhammad Jalandhry
(یہ) کیا (عقل کی بات ہے کہ) تم لوگوں کو نیکی کرنے کو کہتے ہو اور اپنے تئیں فراموش کئے دیتے ہو، حالانکہ تم کتاب (خدا) بھی پڑھتے ہو۔ کیا تم سمجھتے نہیں؟
Mahmood Ul Hassan
کیا حکم کرتے ہو لوگوں کو نیک کام کا اور بھولتے ہو اپنے آپ کو اور تم تو پڑھتے ہو کتاب پھر کیوں نہیں سوچتے ہو [۷۰]
Muhammad Hussain Najafi
کیا تم دوسرے لوگوں کو تو نیکی کا حکم دیتے ہو مگر اپنے آپ کو بھول جاتے ہو؟ حالانکہ تم کتابِ خدا کی تلاوت کرتے رہتے ہو کیا تم عقل سے کام نہیں لیتے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek