Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 46 - البَقَرَة - Page - Juz 1
﴿ٱلَّذِينَ يَظُنُّونَ أَنَّهُم مُّلَٰقُواْ رَبِّهِمۡ وَأَنَّهُمۡ إِلَيۡهِ رَٰجِعُونَ ﴾
[البَقَرَة: 46]
﴿الذين يظنون أنهم ملاقو ربهم وأنهم إليه راجعون﴾ [البَقَرَة: 46]
Abul Ala Maududi Magar un farma-bardaar bandon ke liye mushkil nahin hai jo samajhte hain ke aakhir e kaar unhein apne Rubb se milna aur usi ki taraf palat kar jana hai |
Ahmed Ali جو یہ سمجھتے ہیں کہ ہمیں ضرور اپنے رب سے ملنا ہے اور ہمیں اس کے پاس لوٹ کر جانا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جو یقین کئے ہوئے ہیں کہ وہ اپنے پروردگار سے ملنے والے ہیں اور اس کی طرف لوٹ کر جانے والے ہیں |
Mahmood Ul Hassan جن کو خیال ہے کہ وہ روبرو ہونے والے ہیں اپنے رب کے اور یہ کہ انکو اسی کی طرف لوٹ کر جانا ہے [۷۲] |
Muhammad Hussain Najafi اور (بارگاہِ خداوندی میں) عاجزی کرنے والے ہیں جو سمجھتے ہیں کہ انہیں اپنے پروردگار کا سامنا کرنا ہے (اس کے حضور پیش ہونا ہے) اور (آخرکار) اسی کی طرف پلٹ کر جانے والے ہیں۔ |