×

بولے اچھا، اپنے رب سے درخواست کرو کہ وہ ہمیں گائے کی 2:68 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Baqarah ⮕ (2:68) ayat 68 in Urdu

2:68 Surah Al-Baqarah ayat 68 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Baqarah ayat 68 - البَقَرَة - Page - Juz 1

﴿قَالُواْ ٱدۡعُ لَنَا رَبَّكَ يُبَيِّن لَّنَا مَا هِيَۚ قَالَ إِنَّهُۥ يَقُولُ إِنَّهَا بَقَرَةٞ لَّا فَارِضٞ وَلَا بِكۡرٌ عَوَانُۢ بَيۡنَ ذَٰلِكَۖ فَٱفۡعَلُواْ مَا تُؤۡمَرُونَ ﴾
[البَقَرَة: 68]

بولے اچھا، اپنے رب سے درخواست کرو کہ وہ ہمیں گائے کی کچھ تفصیل بتائے موسیٰؑ نے کہا، اللہ کا ارشاد ہے کہ وہ ایسی گائے ہونی چاہیے جو نہ بوڑھی ہو نہ بچھیا، بلکہ اوسط عمر کی ہو لہٰذا جو حکم دیا جاتا ہے اس کی تعمیل کرو

❮ Previous Next ❯

ترجمة: قالوا ادع لنا ربك يبين لنا ما هي قال إنه يقول إنها, باللغة الأوردية

﴿قالوا ادع لنا ربك يبين لنا ما هي قال إنه يقول إنها﴾ [البَقَرَة: 68]

Abul Ala Maududi
Bole, accha apne Rubb se darkhwast karo ke woh humein is gai ki kuch tafseel bataye, Moosa ne kaha, Allah ka irshad hai ke woh aisi gai honi chahiye jo na boodhi ho na bachhiya, balke ausat umar ki ho, lihaza jo hukm diya jata hai uski tameel karo
Ahmed Ali
انہوں نے کہا ہمارے لیے اپنے رب سے دعا کر ہمیں بتائے کہ وہ گائے کیسی ہے کہا وہ فرماتا ہے کہ وہ ایک ایسی گائے ہے نہ بوڑھی اور نہ بچہ اس کے درمیان ہے پس کر ڈالو جو تمہیں حکم دیا جاتا ہے
Fateh Muhammad Jalandhry
انہوں نے کہا کہ اپنے پروردگار سے التجا کیجئے کہ وہ ہمیں یہ بتائے کہ وہ بیل کس طرح کا ہو۔ (موسیٰ نے) کہا کہ پروردگار فرماتا ہے کہ وہ بیل نہ تو بوڑھا ہو اور نہ بچھڑا، بلکہ ان کے درمیان (یعنی جوان) ہو۔ جیسا تم کو حکم دیا گیا ہے، ویسا کرو
Mahmood Ul Hassan
بولے کہ دعا کرو ہمارے واسطے اپنے رب سے کہ بتا دے ہم کو کہ وہ گائے کیسی ہے [۱۰۷] کہا وہ فرماتا کہ وہ ایک گائے ہے نہ بوڑھی اور نہ بن بیاہی درمیان میں ہے بڑھاپے اور جوانی کے اب کر ڈالو جو تم کو حکم ملا ہے [۱۰۸]
Muhammad Hussain Najafi
انہوں نے کہا ہماری خاطر اپنے پروردگار سے التجا کیجئے کہ وہ ہمیں کھول کر بتائے کہ گائے کیسی ہو؟ (موسیٰ نے) کہا وہ (اللہ) فرماتا ہے کہ وہ نہ بالکل بوڑھی ہو اور نہ بالکل بن بیاہی بچھڑی۔ بلکہ ان دونوں کے بین (اوسط عمر کی ہو) جو حکم تمہیں دیا جا رہا ہے اس کی تعمیل کرو۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek