Quran with Urdu translation - Surah Ta-Ha ayat 114 - طه - Page - Juz 16
﴿فَتَعَٰلَى ٱللَّهُ ٱلۡمَلِكُ ٱلۡحَقُّۗ وَلَا تَعۡجَلۡ بِٱلۡقُرۡءَانِ مِن قَبۡلِ أَن يُقۡضَىٰٓ إِلَيۡكَ وَحۡيُهُۥۖ وَقُل رَّبِّ زِدۡنِي عِلۡمٗا ﴾
[طه: 114]
﴿فتعالى الله الملك الحق ولا تعجل بالقرآن من قبل أن يقضى إليك﴾ [طه: 114]
Abul Ala Maududi Pas baala o bartar hai Allah, baadshah e haqiqi. Aur dekho, Quran padhne mein jaldi na kiya karo jabtak ke tumhari taraf uski wahee takmeel ko na pahunch jaye, aur dua karo ke aey parwardigar mujhey mazeed ilm ata kar |
Ahmed Ali سو الله بادشاہ حقیقی بلند مرتبے والا ہے اور تو قرآن کے لینے میں جلدی نہ کر جب تک اس کا اترنا پورا نہ ہوجائےاور کہہ اے میرے رب مجھے اور زیادہ علم دے |
Fateh Muhammad Jalandhry تو خدا جو سچا بادشاہ ہے عالی قدر ہے۔ اور قرآن کی وحی جو تمہاری طرف بھیجی جاتی ہے اس کے پورا ہونے سے پہلے قرآن کے (پڑھنے کے) لئے جلدی نہ کیا کرو اور دعا کرو کہ میرے پروردگار مجھے اور زیادہ علم دے |
Mahmood Ul Hassan سو بلند درجہ اللہ کا اُس سچے بادشاہ کا [۱۱۸] اور تو جلدی نہ کر قرآن کے لینے میں جب تک کہ پورا نہ ہو چکے اُس کا اترنا اور کہہ اے رب زیادہ کر میری سمجھ [۱۱۹] |
Muhammad Hussain Najafi بلند و برتر ہے اللہ جو حقیقی بادشاہ ہے اور (اے پیغمبر(ص)) جب تک قرآن کی وحی آپ پر پوری نہ ہو جائے اس (کے پڑھنے) میں جلدی نہ کیا کیجئے۔ اور دعا کیجئے کہ (اے پروردگار) میرے علم میں اور اضافہ فرما۔ |