Quran with Urdu translation - Surah Ta-Ha ayat 16 - طه - Page - Juz 16
﴿فَلَا يَصُدَّنَّكَ عَنۡهَا مَن لَّا يُؤۡمِنُ بِهَا وَٱتَّبَعَ هَوَىٰهُ فَتَرۡدَىٰ ﴾
[طه: 16]
﴿فلا يصدنك عنها من لا يؤمن بها واتبع هواه فتردى﴾ [طه: 16]
Abul Ala Maududi Pas koi aisa shaks jo uspar iman nahin laata aur apni khwahish e nafs ka banda ban gaya hai tujhko us ghadi ki fikr se na roak de, warna tu halakat mein padh jayega |
Ahmed Ali سو تمہیں قیامت سے ایسا شخص باز نہ رکھنے پائے جو اس پر ایمان نہیں رکھتا اوراپنی خواہشوں پر چلتا ہے پھر تم تباہ ہوجاؤ |
Fateh Muhammad Jalandhry تو جو شخص اس پر ایمان نہیں رکھتا اور اپنی خواہش کے پیچھے چلتا ہے (کہیں) تم کو اس (کے یقین) سے روک نہ دے تو (اس صورت میں) تم ہلاک ہوجاؤ |
Mahmood Ul Hassan سو کہیں تجھ کو نہ روک دے اُس سے وہ شخص جو یقین نہیں رکھتا اُس کا اور پیچھے پڑ رہا ہے اپنے مزوں کے پھر تو بھی پٹکا جائے [۱۴] |
Muhammad Hussain Najafi پس (خیال رکھنا) کہیں وہ شخص جو اس پر ایمان نہیں رکھتا اور اپنی خواہش نفس کا پیرو ہے تمہیں اس کی فکر سے روک نہ دے ورنہ تم تباہ ہو جاؤگے۔ |