Quran with Urdu translation - Surah Ta-Ha ayat 96 - طه - Page - Juz 16
﴿قَالَ بَصُرۡتُ بِمَا لَمۡ يَبۡصُرُواْ بِهِۦ فَقَبَضۡتُ قَبۡضَةٗ مِّنۡ أَثَرِ ٱلرَّسُولِ فَنَبَذۡتُهَا وَكَذَٰلِكَ سَوَّلَتۡ لِي نَفۡسِي ﴾
[طه: 96]
﴿قال بصرت بما لم يبصروا به فقبضت قبضة من أثر الرسول فنبذتها﴾ [طه: 96]
Abul Ala Maududi Usne jawab diya “ maine woh cheez dekhi jo in logon ko nazar na aayi, pas maine Rasool ke nakshe qadam se ek mutthi utha li aur usko daal diya, mere nafs ne mujhey kuch aisa hi sujhaya” |
Ahmed Ali کہا میں نے وہ چیز دیکھی تھی جو دوسروں نے نہ دیکھی پھر میں نے رسول کے نقشِ قدم کی ایک مٹھی مٹی میں لے کر ڈال دی اور میرے دل نے مجھے ایسی ہی بات سوجھائی |
Fateh Muhammad Jalandhry اس نے کہا کہ میں نے ایسی چیز دیکھی جو اوروں نے نہیں دیکھی تو میں نے فرشتے کے نقش پا سے (مٹی کی) ایک مٹھی بھر لی۔ پھر اس کو (بچھڑے کے قالب میں) ڈال دیا اور مجھے میرے جی نے (اس کام کو) اچھا بتایا |
Mahmood Ul Hassan بولا میں نے دیکھ لیا جو اوروں نے نہ دیکھا پھر بھر لی میں نے ایک مٹھی پاؤں کے نیچے سے اُس بھیجے ہوئے کے پھر میں نے وہی ڈالدی اور یہی صلاح دی مجھ کو میرے جی نے [۹۷] |
Muhammad Hussain Najafi اس نے کہا کہ میں نے ایک ایسی چیز دیکھی جو اور لوگوں نے نہیں دیکھی تو میں نے (خدا کے) فرستادہ کے نقش قدم سے ایک مٹھی (خاک) اٹھا لی۔ اور اسے (اس گو سالہ میں) ڈال دیا۔ میرے نفس نے مجھے یہ بات سجھائی (اور میرے لئے آراستہ کر دی)۔ |