Quran with Urdu translation - Surah An-Nur ayat 1 - النور - Page - Juz 18
﴿سُورَةٌ أَنزَلۡنَٰهَا وَفَرَضۡنَٰهَا وَأَنزَلۡنَا فِيهَآ ءَايَٰتِۭ بَيِّنَٰتٖ لَّعَلَّكُمۡ تَذَكَّرُونَ ﴾
[النور: 1]
﴿سورة أنـزلناها وفرضناها وأنـزلنا فيها آيات بينات لعلكم تذكرون﴾ [النور: 1]
Abul Ala Maududi Yeh ek surat hai jisko humne nazil kiya hai, aur isey humne farz kiya hai, aur is mein humne saaf saaf hidayaat nazil ki hain, shayad ke tum sabaq lo |
Ahmed Ali یہ ایک سورت ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے اور اس کے احکام ہم نے ہی فرض کئے ہیں اور ہم نے اس میں صاف صاف آیتیں نازل کی ہیں تاکہ تم سمجھو |
Fateh Muhammad Jalandhry یہ (ایک) سورت ہے جس کو ہم نے نازل کیا اور اس (کے احکام) کو فرض کر دیا، اور اس میں واضح المطالب آیتیں نازل کیں تاکہ تم یاد رکھو |
Mahmood Ul Hassan یہ ایک سورت ہے کہ ہم نے اتاری اور ذمہ پر لازم کی اور اتاریں اس میں باتیں صاف تاکہ تم یاد رکھو [۱] |
Muhammad Hussain Najafi (شروع کرتا ہوں) اللہ کے نام سے جو بڑا مہربان نہایت رحم والا ہے۔یہ ایک سورہ ہے جسے ہم نے نازل کیا ہے اور ہم نے (ہی) اس (کے احکام) کو فرض کیا ہے۔ اور ہم نے ہی اس میں کھلی ہوئی آیتیں نازل کی ہیں۔ تاکہ تم نصیحت حاصل کرو۔ |