Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 81 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿فَخَسَفۡنَا بِهِۦ وَبِدَارِهِ ٱلۡأَرۡضَ فَمَا كَانَ لَهُۥ مِن فِئَةٖ يَنصُرُونَهُۥ مِن دُونِ ٱللَّهِ وَمَا كَانَ مِنَ ٱلۡمُنتَصِرِينَ ﴾
[القَصَص: 81]
﴿فخسفنا به وبداره الأرض فما كان له من فئة ينصرونه من دون﴾ [القَصَص: 81]
Abul Ala Maududi Aakhir-e-kaar humne usey aur uske ghar ko zameen mein dhansa diya, phir koi uske haamiyon(supporters) ka giroh na tha jo Allah ke muqabley mein uski madad ko aata, aur na woh khud apni madad aap kar saka |
Ahmed Ali پھر ہم نے اسے اور اس کے گھر کو زمین میں دھنسا دیا پھر اس کی ایسی کوئی جماعت نہ تھی جو اسے الله سے بچا لیتی اور نہ وہ خود بچ سکا |
Fateh Muhammad Jalandhry پس ہم نے قارون کو اور اس کے گھر کو زمین میں دھنسا دیا تو خدا کے سوا کوئی جماعت اس کی مددگار نہ ہوسکی۔ اور نہ وہ بدلہ لے سکا |
Mahmood Ul Hassan پھر دھنسا دیا ہم نے اس کو اور اسکے گھر کو زمین میں پھر نہ ہوئی س کی کوئی جماعت جو مدد کرتی اسکی اللہ کے سوائے اور نہ وہ خود مدد لا سکا [۱۱۶] |
Muhammad Hussain Najafi پھر ہم نے قارون کو اور اس کے گھر کو زمین میں دھنسا دیا سو نہ اس کے حامیوں کی کوئی جماعت تھی جو اللہ کے مقابلہ میں اس کی مدد کرتی اور نہ ہی وہ اپنی مدد آپ کر سکا۔ |