Quran with Urdu translation - Surah Al-Ahzab ayat 52 - الأحزَاب - Page - Juz 22
﴿لَّا يَحِلُّ لَكَ ٱلنِّسَآءُ مِنۢ بَعۡدُ وَلَآ أَن تَبَدَّلَ بِهِنَّ مِنۡ أَزۡوَٰجٖ وَلَوۡ أَعۡجَبَكَ حُسۡنُهُنَّ إِلَّا مَا مَلَكَتۡ يَمِينُكَۗ وَكَانَ ٱللَّهُ عَلَىٰ كُلِّ شَيۡءٖ رَّقِيبٗا ﴾
[الأحزَاب: 52]
﴿لا يحل لك النساء من بعد ولا أن تبدل بهن من أزواج﴾ [الأحزَاب: 52]
Abul Ala Maududi Iske baad tumhare liye dusri auratein halal nahin hain. Aur na iski ijazat hai ke unki jagah aur biwiyan le aao khwah unka husn (beauty) tumhein kitna hi pasand ho.Albatta laundiyon ki tumhein ijazat hai. Allah har cheez par nigran hai |
Ahmed Ali اس کے بعد آپ کے لیے عورتیں حلال نہیں اور نہ یہ کہ آپ ان سےاورعورتیں تبدیل کریں اگر چہ آپ کو ان کا حسن پسند آئے مگر جو آپ کی مملوکہ ہوں اور الله ہر ایک چیز پر نگران ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry (اے پیغمبر) ان کے سوا اور عورتیں تم کو جائز نہیں اور نہ یہ کہ ان بیویوں کو چھوڑ کر اور بیویاں کرو خواہ ان کا حسن تم کو (کیسا ہی) اچھا لگے مگر وہ جو تمہارے ہاتھ کا مال ہے (یعنی لونڈیوں کے بارے میں تم کو اختیار ہے) اور خدا ہر چیز پر نگاہ رکھتا ہے |
Mahmood Ul Hassan حلال نہیں تجھ کو عورتیں اسکے بعد اور نہ یہ کہ اُنکے بدلے کر لے اور عورتیں اگرچہ خوش لگے تجھ کو اُنکی صورت [۷۵] مگر جو مال ہو تیرے ہاتھ کا [۷۶] اور ہے اللہ ہر چیز پر نگہبان [۷۷] |
Muhammad Hussain Najafi اب اس کے بعد اور عورتیں آپ کیلئے حلال نہیں ہیں اور نہ ہی اس کی اجازت ہے کہ ان کے بدلے اور بیویاں لے آئیں اگرچہ ان کا حسن و جمال آپ کو کتنا ہی پسند ہو۔ سوائے ان (کنیزوں) کے جو آپ کی ملکیت میں ہیں اور اللہ ہر چیز کا نگران ہے۔ |