Quran with Urdu translation - Surah Saba’ ayat 8 - سَبإ - Page - Juz 22
﴿أَفۡتَرَىٰ عَلَى ٱللَّهِ كَذِبًا أَم بِهِۦ جِنَّةُۢۗ بَلِ ٱلَّذِينَ لَا يُؤۡمِنُونَ بِٱلۡأٓخِرَةِ فِي ٱلۡعَذَابِ وَٱلضَّلَٰلِ ٱلۡبَعِيدِ ﴾
[سَبإ: 8]
﴿أفترى على الله كذبا أم به جنة بل الذين لا يؤمنون بالآخرة﴾ [سَبإ: 8]
Abul Ala Maududi Na maloom yeh shaks Allah ke naam se jhoot ghadta hai ya isey junoon (deewana pan) lahiq hai.” Nahin, balke jo log aakhirat ko nahin maante woh azaab mein mubtala honay waley hain aur wahi buri tarah behke huey hain |
Ahmed Ali کیا اس نے الله پر جھوٹ بنا لیا ہے یا اسے جنون ہے نہیں بلکہ جو لوگ آخرت پر یقین نہیں رکھتے وہ عذاب اور دور کی گمراہی میں ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry یا تو اس نے خدا پر جھوٹ باندھ لیا ہے۔ یا اسے جنون ہے۔ بات یہ ہے کہ جو لوگ آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ آفت اور پرلے درجے کی گمراہی میں (مبتلا) ہیں |
Mahmood Ul Hassan کیا بنا لایا ہے اللہ پر جھوٹ یا ا سکو سودا ہے [۹] کچھ بھی نہیں پر جو یقین نہیں رکھتے آخرت کا آفت میں ہیں اور دور جا پڑے غلطی میں [۱۰] |
Muhammad Hussain Najafi کیا یہ اللہ پر جھوٹا بہتان باندھتا ہے یا اسے جنون ہے (پیغمبرِ اسلام(ص) تو نہیں) بلکہ وہ لوگ جو آخرت پر ایمان نہیں رکھتے وہ عذاب اور دور دراز کی گمراہی (سخت گمراہی) میں مبتلا ہیں۔ |