Quran with Urdu translation - Surah An-Nisa’ ayat 26 - النِّسَاء - Page - Juz 5
﴿يُرِيدُ ٱللَّهُ لِيُبَيِّنَ لَكُمۡ وَيَهۡدِيَكُمۡ سُنَنَ ٱلَّذِينَ مِن قَبۡلِكُمۡ وَيَتُوبَ عَلَيۡكُمۡۗ وَٱللَّهُ عَلِيمٌ حَكِيمٞ ﴾
[النِّسَاء: 26]
﴿يريد الله ليبين لكم ويهديكم سنن الذين من قبلكم ويتوب عليكم والله﴾ [النِّسَاء: 26]
Abul Ala Maududi Allah chahta hai ke tumpar un tareeqon ko wazeh karey aur unhi tareeqon par tumhein chalaye jinki pairwi tumse pehle guzre huey sulaha (righteous) karte thay. Woh apni rehmat ke saath tumhari taraf mutawajjeh honay ka irada rakhta hai. Aur woh aleem bhi hai aur dana bhi |
Ahmed Ali الله چاہتا ہے کہ تمہارے واسطے بیان کرے اور تمہیں پہلوں کی راہ پر چلائے اور تمہاری توبہ قبول کرے اور الله جاننے والا حکمت والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry خدا چاہتا ہے کہ (اپنی آیتیں) تم سے کھول کھول کر بیان فرمائے اور تم کو اگلے لوگوں کے طریقے بتائے اور تم پر مہربانی کرے اور خدا جاننے والا (اور) حکمت والا ہے |
Mahmood Ul Hassan اللہ چاہتا ہے کہ بیان کرے تمہارے واسطے اور چلائے تم کو پہلوں کی راہ اور معاف کرے تم کو اور اللہ جاننے والا ہے حکمت والا [۵۴] |
Muhammad Hussain Najafi اللہ چاہتا ہے کہ (تم سے اپنے احکام) کھول کر بیان کر دے اور تمہیں ان لوگوں کے طریقوں پر چلائے جو تم سے پہلے گزرے ہیں اور تمہاری توبہ قبول کرے اللہ بڑا جاننے والا اور بڑی حکمت والا ہے۔ |