Quran with Urdu translation - Surah Fussilat ayat 36 - فُصِّلَت - Page - Juz 24
﴿وَإِمَّا يَنزَغَنَّكَ مِنَ ٱلشَّيۡطَٰنِ نَزۡغٞ فَٱسۡتَعِذۡ بِٱللَّهِۖ إِنَّهُۥ هُوَ ٱلسَّمِيعُ ٱلۡعَلِيمُ ﴾
[فُصِّلَت: 36]
﴿وإما ينـزغنك من الشيطان نـزغ فاستعذ بالله إنه هو السميع العليم﴾ [فُصِّلَت: 36]
Abul Ala Maududi Aur agar tum shaytan ki taraf se koi uksahat (temptation) mehsoos karo to Allah ki panaah maang lo, woh sabkuch sunta aur jaanta hai |
Ahmed Ali اور اگر آپ کو شیطان سے کوئی وسوسہ آنے لگے تو الله کی پناہ مانگیئے بے شک وہی سب کچھ سننے والا جاننے والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور اگر تمہیں شیطان کی جانب سے کوئی وسوسہ پیدا ہو تو خدا کی پناہ مانگ لیا کرو۔ بےشک وہ سنتا جانتا ہے |
Mahmood Ul Hassan اور جو کبھی چوک لگے تجھ کو شیطان کے چوک لگانے سے تو پناہ پکڑ اللہ کی بیشک وہی ہے سننے والا جاننے والا [۵۰] |
Muhammad Hussain Najafi اور (اے مخاطب) اگر تمہیں شیطان کی طرف سے کوئی وسوسہ محسوس ہو تو اس سے اللہ کی پناہ مانگ۔ بے شک وہ بڑا سننے والا (اور) بڑا جاننے والا ہے۔ |