Quran with Urdu translation - Surah Ash-Shura ayat 50 - الشُّوري - Page - Juz 25
﴿أَوۡ يُزَوِّجُهُمۡ ذُكۡرَانٗا وَإِنَٰثٗاۖ وَيَجۡعَلُ مَن يَشَآءُ عَقِيمًاۚ إِنَّهُۥ عَلِيمٞ قَدِيرٞ ﴾
[الشُّوري: 50]
﴿أو يزوجهم ذكرانا وإناثا ويجعل من يشاء عقيما إنه عليم قدير﴾ [الشُّوري: 50]
Abul Ala Maududi Jisey chahta hai ladke aur ladkiyan mila-jula kar deta hai aur jisey chahta hai baanjh (barren) kardeta hai. Woh sab kuch jaanta hai aur har cheez par qadir hai |
Ahmed Ali یا لڑکے اور لڑکیاں ملا کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بانجھ کر دیتا ہے بے شک وہ خبردار قدرت والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry یا ان کو بیٹے اور بیٹیاں دونوں عنایت فرماتا ہے۔ اور جس کو چاہتا ہے بےاولاد رکھتا ہے۔ وہ تو جاننے والا (اور) قدرت والا ہے |
Mahmood Ul Hassan یا اُنکو دیتا ہے جوڑے بیٹے اور بیٹیاں اور کر دیتا ہے جسکو چاہے بانجھ وہ ہی سب کچھ جانتا کر سکتا [۶۹] |
Muhammad Hussain Najafi اورجسے چاہتا ہے لڑکے لڑکیاں جمع کر دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے بانجھ بنا دیتا ہے۔ بےشک وہ بڑا جا ننے والا (اور) بڑا قدرت رکھنے والا ہے۔ |