Quran with Urdu translation - Surah Al-Ma’idah ayat 1 - المَائدة - Page - Juz 6
﴿يَٰٓأَيُّهَا ٱلَّذِينَ ءَامَنُوٓاْ أَوۡفُواْ بِٱلۡعُقُودِۚ أُحِلَّتۡ لَكُم بَهِيمَةُ ٱلۡأَنۡعَٰمِ إِلَّا مَا يُتۡلَىٰ عَلَيۡكُمۡ غَيۡرَ مُحِلِّي ٱلصَّيۡدِ وَأَنتُمۡ حُرُمٌۗ إِنَّ ٱللَّهَ يَحۡكُمُ مَا يُرِيدُ ﴾
[المَائدة: 1]
﴿ياأيها الذين آمنوا أوفوا بالعقود أحلت لكم بهيمة الأنعام إلا ما يتلى﴾ [المَائدة: 1]
Abul Ala Maududi Aey logon jo iman laye ho, bandishon ki puri pabandi karo, tumhare liye maweshi ki qisam ke sab jaanwar halaal kiye gaye, siwaye unke jo aagey chalkar tumko bataye jayenge, lekin ehram ki halat mein shikar ko apne liye halal na karlo. Beshak Allah jo chahta hai hukum deta hai |
Ahmed Ali اے ایمان والو! عہدوں کوپورا کرو تمہارے لیے چوپائے مویشی حلال ہیں سوائے ان کے جو تمہیں آگے سنائے جائیں گے مگر شکار کو احرام کی حالت میں حلال نہ جانو الله جو چاہے حکم دیتا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اے ایمان والو! اپنے اقراروں کو پورا کرو۔ تمہارے لیے چارپائے جانور (جو چرنے والے ہیں) حلال کر دیئے گئے ہیں۔ بجز ان کے جو تمہیں پڑھ کر سنائے جاتے ہیں مگر احرام (حج) میں شکار کو حلال نہ جاننا۔ خدا جیسا چاہتا ہے حکم دیتا ہے |
Mahmood Ul Hassan اے ایمان والو پورا کرو عہدوں کو [۱] حلا ل ہوئے تمہارے لئے چوپائے مویشی [۲] سو اے انکے جو تم کو آگے سنائےجاویں گے [۳] مگر حلال نہ جانو شکار کو احرام کی حالت میں [۴] اللہ حکم کرتا ہے جو چاہے [۵] |
Muhammad Hussain Najafi اے ایمان والو! اپنے عہدوں کو پورا کرو تمہارے لئے چوپائے، مویشی حلال کر دیئے گئے ہیں۔ سوائے ان کے جن کا ذکر تمہیں پڑھ کر سنایا جائے گا۔ ہاں جب تم احرام کی حالت میں ہو تو شکار کو حلال نہ سمجھو۔ بے شک اللہ جو چاہتا ہے وہ حکم دیتا ہے۔ |