×

دانے اور گٹھلی کو پھاڑنے والا اللہ ہے وہی زندہ کو مُردہ 6:95 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-An‘am ⮕ (6:95) ayat 95 in Urdu

6:95 Surah Al-An‘am ayat 95 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-An‘am ayat 95 - الأنعَام - Page - Juz 7

﴿۞ إِنَّ ٱللَّهَ فَالِقُ ٱلۡحَبِّ وَٱلنَّوَىٰۖ يُخۡرِجُ ٱلۡحَيَّ مِنَ ٱلۡمَيِّتِ وَمُخۡرِجُ ٱلۡمَيِّتِ مِنَ ٱلۡحَيِّۚ ذَٰلِكُمُ ٱللَّهُۖ فَأَنَّىٰ تُؤۡفَكُونَ ﴾
[الأنعَام: 95]

دانے اور گٹھلی کو پھاڑنے والا اللہ ہے وہی زندہ کو مُردہ سے نکالتا ہے اور وہی مُردہ کو زندہ سے خارج کرتا ہے یہ سارے کام کرنے والا اللہ ہے، پھر تم کدھر بہکے چلے جا رہے ہو؟

❮ Previous Next ❯

ترجمة: إن الله فالق الحب والنوى يخرج الحي من الميت ومخرج الميت من, باللغة الأوردية

﴿إن الله فالق الحب والنوى يخرج الحي من الميت ومخرج الميت من﴾ [الأنعَام: 95]

Abul Ala Maududi
Daney (grain) aur guthli ko phadne (sprout) wala Allah hai, wahi zinda ko murda se nikalta hai aur wahi murde ko zinda se kharij karta hai, yeh sarey kaam karne wala to Allah hai, phir tum kidhar behke chale jaa rahey ho
Ahmed Ali
بے شک الله دانے اور گٹھلی کا پھاڑنے والا ہے مردہ سے زندہ کو نکالتا ہے اور زندہ سے مردہ نکالنے والا ہے الله یہی ہے پھر کدھر الٹے پھرے جا رہے ہو
Fateh Muhammad Jalandhry
بے شک خدا ہی دانے اور گٹھلی کو پھاڑ کر (ان سے درخت وغیرہ) اگاتا ہے وہی جاندار کو بے جان سے نکالتا ہے اور وہی بےجان کا جاندار سے نکالنے والا ہے۔ یہی تو خدا ہے۔ پھر تم کہاں بہکے پھرتے ہو
Mahmood Ul Hassan
اللہ ہے کہ پھوڑ نکالتا ہے دانہ اور گٹھلی نکالتا ہے مردہ سے زندہ اور نکالنے والا ہے زندہ سے مردہ یہ ہے اللہ پھر تم کدھر بہکے جاتے ہو [۱۲۷]
Muhammad Hussain Najafi
بے شک اللہ ہی ہے جو دانہ اور گھٹلی کو شگافتہ کرنے والا ہے جو زندہ کو مردہ سے اور مردہ کو زندہ سے نکالتا ہے یہ ہے اللہ تم کدھر بہکے جاتے ہو؟
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek