Quran with Urdu translation - Surah As-saff ayat 9 - الصَّف - Page - Juz 28
﴿هُوَ ٱلَّذِيٓ أَرۡسَلَ رَسُولَهُۥ بِٱلۡهُدَىٰ وَدِينِ ٱلۡحَقِّ لِيُظۡهِرَهُۥ عَلَى ٱلدِّينِ كُلِّهِۦ وَلَوۡ كَرِهَ ٱلۡمُشۡرِكُونَ ﴾
[الصَّف: 9]
﴿هو الذي أرسل رسوله بالهدى ودين الحق ليظهره على الدين كله ولو﴾ [الصَّف: 9]
Abul Ala Maududi Wahi to hai jisne apne Rasool ko hidayat aur deen-e-haqq ke saath bheja hai taa-ke usey poorey ke poorey deen par ghalib karde khwa mushrikeen ko yeh kitna hi nagawar ho |
Ahmed Ali وہی تو ہے جس نے اپنا رسول ہدایت اور سچا دین دے کر بھیجا تاکہ اس کو سب دینوں پر غالب کرے اگرچہ مشرک نا پسند کریں |
Fateh Muhammad Jalandhry وہی تو ہے جس نے اپنے پیغمبر کو ہدایت اور دین حق دے کر بھیجا تاکہ اسے اور سب دینوں پر غالب کرے خواہ مشرکوں کو برا ہی لگے |
Mahmood Ul Hassan وہی ہے جس نے بھیجا اپنا رسول راہ کی سوجھ دے کر اور سچا دین کہ اس کو اوپر کرے سب دینوں سے اور پڑے برا مانیں شرک کرنے والے [۱۰] |
Muhammad Hussain Najafi وہ وہی ہے جس نے اپنے رسول(ص) کو ہدایت اور دینِ حق کے ساتھ بھیجا تاکہ اسے تمام دینوں پر غالب کر دے اگرچہ مشرکین ناپسند کریں۔ |