Quran with Urdu translation - Surah At-Tahrim ayat 1 - التَّحرِيم - Page - Juz 28
﴿يَٰٓأَيُّهَا ٱلنَّبِيُّ لِمَ تُحَرِّمُ مَآ أَحَلَّ ٱللَّهُ لَكَۖ تَبۡتَغِي مَرۡضَاتَ أَزۡوَٰجِكَۚ وَٱللَّهُ غَفُورٞ رَّحِيمٞ ﴾
[التَّحرِيم: 1]
﴿ياأيها النبي لم تحرم ما أحل الله لك تبتغي مرضات أزواجك والله﴾ [التَّحرِيم: 1]
Abul Ala Maududi Aey Nabi, Tum kyun us cheez ko haraam karte ho jo Allah ne tumhare liye halal ki hai? (kya is liye ke) tum apni biwiyon ki khushi chahte ho? Allah maaf karne wala aur Reham farmane wala hai |
Ahmed Ali اے نبی آپ کیوں حرام کرتے ہیں جو الله نے آپ کے لیے حلال کیا ہے آپ اپنی بیویوں کی خوشنودی چاہتے ہیں اور الله بخشنے والا نہایت رحم والا ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry اے پیغمبر جو چیز خدا نے تمہارے لئے جائز کی ہے تم اس سے کنارہ کشی کیوں کرتے ہو؟ (کیا اس سے) اپنی بیویوں کی خوشنودی چاہتے ہو؟ اور خدا بخشنے والا مہربان ہے |
Mahmood Ul Hassan [۱] اے نبی تو کیوں حرام کرتا ہے جو حلال کیا اللہ نے تجھ پر چاہتا ہے تو رضامندی اپنی عورتوں کی [۲] اور اللہ بخشنے والا ہے مہربان [۳] |
Muhammad Hussain Najafi اے نبی(ص)! جو چیز اللہ نے آپ کیلئے حلال قرار دی ہے آپ اسے اپنی بیویوں کی خوشنودی حاصل کرنے کیلئے (اپنے اوپر) کیوں حرام ٹھہراتے ہیں اور اللہ بڑا بخشنے والا، بڑا رحم کرنے والا ہے۔ |