Quran with Urdu translation - Surah Al-A‘raf ayat 182 - الأعرَاف - Page - Juz 9
﴿وَٱلَّذِينَ كَذَّبُواْ بِـَٔايَٰتِنَا سَنَسۡتَدۡرِجُهُم مِّنۡ حَيۡثُ لَا يَعۡلَمُونَ ﴾
[الأعرَاف: 182]
﴿والذين كذبوا بآياتنا سنستدرجهم من حيث لا يعلمون﴾ [الأعرَاف: 182]
Abul Ala Maududi Rahey woh log jinhon ne hamari aayat ko jhutla diya hai, to unhein hum ba-tadreej (step by step) aisey tareeqe se tabahi ki taraf le jayenge ke unhein khabar tak na hogi |
Ahmed Ali اور جنہوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ہم انہیں آہستہ آہستہ پکڑیں گے ایسی جگہ سے جہاں انہیں خبر بھی نہ ہو گی |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں کو جھٹلایا ان کو بتدریج اس طریق سے پکڑیں گے کہ ان کو معلوم ہی نہ ہوگا |
Mahmood Ul Hassan اور جنہوں نے جھٹلایا ہماری آیتوں کو ہم ان کو آہستہ آہستہ پکڑیں گے ایسی جگہ سےجہاں سے انکو خبر بھی نہ ہو گی |
Muhammad Hussain Najafi اور جن لوگوں نے ہماری آیتوں (نشانیوں) کو جھٹلایا ہم انہیں بتدریج (آہستہ آہستہ ان کے انجام بد کی طرف) لے جائیں گے کہ انہیں اس کی خبر تک نہ ہوگی۔ |