Quran with Urdu translation - Surah At-Taubah ayat 104 - التوبَة - Page - Juz 11
﴿أَلَمۡ يَعۡلَمُوٓاْ أَنَّ ٱللَّهَ هُوَ يَقۡبَلُ ٱلتَّوۡبَةَ عَنۡ عِبَادِهِۦ وَيَأۡخُذُ ٱلصَّدَقَٰتِ وَأَنَّ ٱللَّهَ هُوَ ٱلتَّوَّابُ ٱلرَّحِيمُ ﴾
[التوبَة: 104]
﴿ألم يعلموا أن الله هو يقبل التوبة عن عباده ويأخذ الصدقات وأن﴾ [التوبَة: 104]
Abul Ala Maududi Kya in logon ko maloom nahin hai ke woh Allah hi hai jo apne bandon ki tawba qabool karta hai aur unki khairaat ko qabooliyat ata farmata hai, aur yeh ke Allah bahut maaf karne wala aur raheem hai |
Ahmed Ali کیا یہ لوگ نہیں جانتے الله ہی اپنے بندوں کی توبہ قبول فرماتا ہے اور صدقات لیتا ہے اور بے شک الله ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے |
Fateh Muhammad Jalandhry کیا یہ لوگ نہیں جانتے کہ خدا ہی اپنے بندوں سے توبہ قبول فرماتا ہے اور صدقات (وخیرات) لیتا ہے اور بےشک خدا ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے |
Mahmood Ul Hassan کیا وہ جان نہیں چکے کہ اللہ آپ قبول کرتا ہے توبہ اپنے بندوں سے اور لیتا ہے زکوٰتیں اور یہ کہ اللہ ہی توبہ قبول کرنے والا مہربان ہے [۱۱۸] |
Muhammad Hussain Najafi کیا انہیں معلوم نہیں ہے کہ اللہ ہی ہے جو اپنے بندوں کی توبہ قبول کرتا ہے اور وہی صدقات کو قبول کرتا ہے یقینا اللہ ہی توبہ کا بڑا قبول کرنے والا، بڑا رحم کرنے والا ہے۔ |