Quran with Urdu translation - Surah At-Taubah ayat 84 - التوبَة - Page - Juz 10
﴿وَلَا تُصَلِّ عَلَىٰٓ أَحَدٖ مِّنۡهُم مَّاتَ أَبَدٗا وَلَا تَقُمۡ عَلَىٰ قَبۡرِهِۦٓۖ إِنَّهُمۡ كَفَرُواْ بِٱللَّهِ وَرَسُولِهِۦ وَمَاتُواْ وَهُمۡ فَٰسِقُونَ ﴾
[التوبَة: 84]
﴿ولا تصل على أحد منهم مات أبدا ولا تقم على قبره إنهم﴾ [التوبَة: 84]
Abul Ala Maududi Aur aainda in mein se jo koi marey (die) uski namaz e janaza bhi tum hargiz na padhna aur na kabhi uski qabr par khade hona kyunke unhon ne Allah aur uske Rasool ke saath kufr kiya hai aur woh marey hain is haal mein ke woh fasiq thay |
Ahmed Ali اوران میں سے جو مرجائے کسی پر کبھی نماز نہ پڑھ اور نہ اس کی قبر پر کھڑا ہو بے شک انہوں نے الله اور اس کے رسول سے کفر کیا اور نافرمانی کی حالت میں مر گئے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور (اے پیغمبر) ان میں سے کوئی مر جائے تو کبھی اس (کے جنازے) پر نماز نہ پڑھنا اور نہ اس کی قبر پر (جا کر) کھڑے ہونا۔ یہ خدا اور اس کے رسول کے ساتھ کفر کرتے رہے اور مرے بھی نافرمان (ہی مرے) |
Mahmood Ul Hassan اور نماز نہ پڑھ ان میں سے کسی پر جو مر جائے کبھی اور نہ کھڑا ہو اس کی قبر پر [۹۴] وہ منکر ہوئے اللہ سے اور اسکے رسول سے اور وہ مر گئے نافرمان [۹۵] |
Muhammad Hussain Najafi اور ان میں سے جو کوئی مر جائے تو اس کی نمازِ جنازہ نہ پڑھیں اور نہ ہی اس کی قبر پر کھڑے ہوں۔ بلاشبہ انہوں نے خدا و رسول کے ساتھ کفر کیا اور وہ فسق و نافرمانی کی حالت میں مرے ہیں۔ |