وَالسَّمَاءِ وَالطَّارِقِ (1) قسم ہے آسمان کی اور اندھیرے میں روشن ہونے والے کی |
وَمَا أَدْرَاكَ مَا الطَّارِقُ (2) تجھے معلوم بھی ہے کہ وه رات کو نمودار ہونے والی چیز کیا ہے؟ |
النَّجْمُ الثَّاقِبُ (3) وه روشن ستاره ہے |
إِن كُلُّ نَفْسٍ لَّمَّا عَلَيْهَا حَافِظٌ (4) کوئی ایسا نہیں جس پر نگہبان فرشتہ نہ ہو |
فَلْيَنظُرِ الْإِنسَانُ مِمَّ خُلِقَ (5) انسان کو دیکھنا چاہئے کہ وه کس چیز سے پیدا کیا گیا ہے |
خُلِقَ مِن مَّاءٍ دَافِقٍ (6) وه ایک اچھلتے پانی سے پیدا کیا گیا ہے |
يَخْرُجُ مِن بَيْنِ الصُّلْبِ وَالتَّرَائِبِ (7) جو پیٹھ اور سینے کے درمیان سے نکلتا ہے |
إِنَّهُ عَلَىٰ رَجْعِهِ لَقَادِرٌ (8) بیشک وه اسے پھیر ﻻنے پر یقیناً قدرت رکھنے واﻻ ہے |
يَوْمَ تُبْلَى السَّرَائِرُ (9) جس دن پوشیده بھیدوں کی جانچ پڑتال ہوگی |
فَمَا لَهُ مِن قُوَّةٍ وَلَا نَاصِرٍ (10) تو نہ ہوگا اس کے پاس کچھ زور نہ مدددگار |
وَالسَّمَاءِ ذَاتِ الرَّجْعِ (11) بارش والے آسمان کی قسم |
وَالْأَرْضِ ذَاتِ الصَّدْعِ (12) اور پھٹنے والی زمین کی قسم |
إِنَّهُ لَقَوْلٌ فَصْلٌ (13) بیشک یہ (قرآن) البتہ دو ٹوک فیصلہ کرنے واﻻ کلام ہے |
وَمَا هُوَ بِالْهَزْلِ (14) یہ ہنسی کی (اور بے فائده) بات نہیں |
إِنَّهُمْ يَكِيدُونَ كَيْدًا (15) البتہ کافر داؤ گھات میں ہیں |
وَأَكِيدُ كَيْدًا (16) اور میں بھی ایک چال چل رہا ہوں |
فَمَهِّلِ الْكَافِرِينَ أَمْهِلْهُمْ رُوَيْدًا (17) تو کافروں کو مہلت دے انہیں تھوڑے دنوں چھوڑ دے |