Quran with Hindustani translation - Surah Hud ayat 112 - هُود - Page - Juz 12
﴿فَٱسۡتَقِمۡ كَمَآ أُمِرۡتَ وَمَن تَابَ مَعَكَ وَلَا تَطۡغَوۡاْۚ إِنَّهُۥ بِمَا تَعۡمَلُونَ بَصِيرٞ ﴾
[هُود: 112]
﴿فاستقم كما أمرت ومن تاب معك ولا تطغوا إنه بما تعملون بصير﴾ [هُود: 112]
Muhammad Junagarhi Pus aap jamay rahiye jaisa kay aap ko hukum diya gaya hai aur woh log bhi jo aap kay sath toba ker chukay hain khabardaar tum hadd say na barhna Allah tumharay aemaal ka dekhney wala hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim pas aap jame rahiye jaisa ke aap ko hukm diya gaya hai aur wo log bhi jo aap ke saath tauba kar chuke hai, qabardaar tum hadh se na badna,Allah tumhare tamaam amaal ka dekhne wala hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور مت جھکو انکی طرف جنھوں نے ظلم کیا ورنہ چھوئے گی تمھیں بھی آگ ۔ اور (اس وقت) نہیں ہوگا تمھارے لیے اللہ تعایٰ کے سوا کوئی مددگار پھر تمھاری مدد بھی نہ کی جائے گی۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri پس آپ ثابت قدم رہئے جیسا کہ آپ کو حکم دیا گیا ہے اور وہ بھی (ثابت قدم رہے) جس نے آپ کی معیت میں (اللہ کی طرف) رجوع کیا ہے، اور (اے لوگو!) تم سرکشی نہ کرنا، بیشک تم جو کچھ کرتے ہو وہ اسے خوب دیکھ رہا ہے |
Muhammad Taqi Usmani لہذا (اے پیغمبر) جس طرح تمہیں حکم دیا گیا ہے اس کے مطابق تم بھی سیدھے راستے پر ثابت قدم رہو، اور وہ لوگ بھی جو توبہ کر کے تمہارے ساتھ ہیں، اور حد سے آگے نہ نکلو۔ یقین رکھو کہ جو عمل بھی تم کرتے ہو وہ اسے پوری طرح دیکھتا ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi لہذا آپ کو جس طرح حکم دیا گیا ہے اسی طرح استقامت سے کام لیں اور وہ بھی جنہوں نے آپ کے ساتھ توبہ کرلی ہے اور کوئی کسی طرح کی زیادتی نہ کرے کہ خدا سب کے اعمال کو خوب دیکھنے والا ہے |