Quran with Hindustani translation - Surah Hud ayat 41 - هُود - Page - Juz 12
﴿۞ وَقَالَ ٱرۡكَبُواْ فِيهَا بِسۡمِ ٱللَّهِ مَجۡر۪ىٰهَا وَمُرۡسَىٰهَآۚ إِنَّ رَبِّي لَغَفُورٞ رَّحِيمٞ ﴾
[هُود: 41]
﴿وقال اركبوا فيها بسم الله مجراها ومرساها إن ربي لغفور رحيم﴾ [هُود: 41]
Muhammad Junagarhi Nooh (alh-e-salam) ney kaha iss kashti mein beth jao Allah hi kay naam say iss ka chalna aur theharna hai yaqeenan mera rab bari bakhsish aur baray reham wala hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim nuh alaihissalaam ne kaha us kashti mein bait jao Allah hee ke naam se us ka chalna aur teherna hai, yaqinan mera rub badi baqshish aur bade rahem wala hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور وہ چلنے لگی انھیں لے کر ایسی موجوں میں جو پہاڑ کی مانند ہیں اور پکارا نوح ( علیہ السلام) نے اپنے بیٹے کو اور وہ (ان سے) الگ تھا۔ بیٹا سوار ہوجاؤ ہمارے ساتھ اور نہ ملو کافروں کے ساتھ۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور نوح (علیہ السلام) نے کہا: تم لوگ اس میں سوار ہو جاؤ اللہ ہی کے نام سے اس کا چلنا اور اس کا ٹھہرنا ہے۔ بیشک میرا رب بڑا ہی بخشنے والا نہایت مہربان ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور نوح نے (ان سب سے) کہا کہ : اس کشتی میں سوار ہوجاؤ، اس کا چلنا بھی اللہ ہی کے نام سے ہے، اور لنگر ڈالنا بھی، یقین رکھو کہ میرا پروردگار بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi نوح نے کہا کہ اب تم سب کشتی میں سوار ہوجاؤ خدا کے نام کے سہارے اس کا بہاؤ بھی ہے اور ٹھہراؤ بھی اور بیشک میرا پروردگار بڑا بخشنے والا مہربان ہے |