Quran with Hindustani translation - Surah Yusuf ayat 108 - يُوسُف - Page - Juz 13
﴿قُلۡ هَٰذِهِۦ سَبِيلِيٓ أَدۡعُوٓاْ إِلَى ٱللَّهِۚ عَلَىٰ بَصِيرَةٍ أَنَا۠ وَمَنِ ٱتَّبَعَنِيۖ وَسُبۡحَٰنَ ٱللَّهِ وَمَآ أَنَا۠ مِنَ ٱلۡمُشۡرِكِينَ ﴾
[يُوسُف: 108]
﴿قل هذه سبيلي أدعو إلى الله على بصيرة أنا ومن اتبعني وسبحان﴾ [يُوسُف: 108]
Muhammad Junagarhi Aap keh dijiye kay meri raah yehi hai. Mein aur meray muttabeyeen Allah ki taraf bula rahey hain pooray yaqeen aur aetmaad kay sath. Aur Allah pak hai aur mein mushrikon mein nahi |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aap keh dijiye meri raah yahi hai, main aur mere muttabayeen2 Allah ki taraf bola rahe hai pore yaqeen aur etemaad ke saath aur Allah paak hai aur main mushriko mein nahi |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور ہم نے (رسول بنا کر ) نہیں بھیجے آپ سے پہلے مگر مرد جن کی طرف ہم نے وحی بھیجی بستی والوں سے کیا یہ (مُنکر) لوگ سیر و سیاحت نہیں کرتے زمین میں تاکہ وہ دیکھیں کہ کیا ہوا تھا انجام ان (منکرین) کا جو ان سے پہلے (ہوگزرے ) تھے۔ اور دارآخرت یقیناً بہتر ہے ان کے لیے جو تقویٰ اختیار کرتے ہیں (اے سننے والوں !) کیا تم نہیں سمجھتے |
Muhammad Tahir Ul Qadri (اے حبیبِ مکرّم!) فرما دیجئے: یہی میری راہ ہے، میں اللہ کی طرف بلاتا ہوں، پوری بصیرت پر (قائم) ہوں، میں (بھی) اور وہ شخص بھی جس نے میری اتباع کی، اور اللہ پاک ہے اور میں مشرکوں میں سے نہیں ہوں |
Muhammad Taqi Usmani (اے پیغمبر) کہہ دو کہ : یہ میرا راستہ ہے، میں بھی پوری بصیرت کے ساتھ اللہ کی طرف بلاتا ہوں، اور جنہوں نے میری پیروی کی ہے وہ بھی، اور اللہ (ہر قسم کے شر سے) پاک ہے، اور میں ان لوگوں میں سے نہیں ہوں جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتے ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi آپ کہہ دیجئے کہ یہی میرا راستہ ہے کہ میں بصیرت کے ساتھ خدا کی طرف دعوت دیتا ہوں اور میرے ساتھ میرا اتباع کرنے والا بھی ہے اور خدا پاک و بے نیازہے اور میں مشرکین میں سے نہیں ہوں |