Quran with Hindustani translation - Surah Yusuf ayat 63 - يُوسُف - Page - Juz 13
﴿فَلَمَّا رَجَعُوٓاْ إِلَىٰٓ أَبِيهِمۡ قَالُواْ يَٰٓأَبَانَا مُنِعَ مِنَّا ٱلۡكَيۡلُ فَأَرۡسِلۡ مَعَنَآ أَخَانَا نَكۡتَلۡ وَإِنَّا لَهُۥ لَحَٰفِظُونَ ﴾
[يُوسُف: 63]
﴿فلما رجعوا إلى أبيهم قالوا ياأبانا منع منا الكيل فأرسل معنا أخانا﴾ [يُوسُف: 63]
Muhammad Junagarhi Jab yeh log lot ker apney walid kay pass gaye to kehney lagay kay hum say to ghallay ka naap rok liye gaya. Abb aap humaray sath humaray bhai ko bhejiye kay hum paymana bhar ker layen hum uss ki nigehbani kay zimmay daar hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim jab ye log laut kar apne waalid ke paas gaye to kehne lage ke hum se to ghalle ka naap rok liya gaya, ab aap hamare saath hamare bhai ko bhejiye ke hum paimaana bhar kar laye, hum us ki nigehbaani ke zimmedaar hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari آپ نے (جواباً) فرمایا کیا میں اعتماد کروں تم پر اس کے بارے یں بجز اس کے جیسے میں نے اعتماد کیا تھا تم پر اس کے بھائی کے بارے میں اس سے قبل پس اللہ تعالیٰ ہی بہتر حفاظت کرنیوالا ہے اور وہ زیادہ مہربان ہے تمام مہربانی کرنیوالوں سے |
Muhammad Tahir Ul Qadri سو جب وہ اپنے والد کی طرف لوٹے (تو) کہنے لگے: اے ہمارے باپ! (آئندہ کے لئے) ہم پر غلہ بند کر دیا گیا ہے (سوائے اس کے کہ بنیامین ہمارے ساتھ جائے) پس ہمارے بھائی (بنیامین) کو ہمارے ساتھ بھیج دیں (تاکہ) ہم (مزید) غلہ لے آئیں اور ہم یقیناً اس کے محافظ ہوں گے |
Muhammad Taqi Usmani چنانچہ جب وہ اپنے والد کے پاس واپس پہنچے تو انہوں نے کہا : ابا جان ! آئندہ ہمیں غلہ دینے سے انکار کردیا گیا ہے۔ لہذا آپ ہمارے بھائی (بنیامین) کو ہمارے ساتھ بھیج دیجیے، تاکہ ہم (پھر) غلہ لاسکیں، اور یقین رکھیے کہ ہم اس کی پوری پوری حفاظت کریں گے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اب جو پلٹ کر باپ کی خدمت میں آئے اور کہا کہ بابا جان آئندہ ہمیں غلہ سے روک دیا گیا ہے لہذا ہمارے ساتھ ہمارے بھائی کو بھی بھیج دیجئے تاکہ ہم غلہ حاصل کرلیں اور اب ہم اس کی حفاظت کے ذمہ دار ہیں |