Quran with Hindustani translation - Surah Ibrahim ayat 4 - إبراهِيم - Page - Juz 13
﴿وَمَآ أَرۡسَلۡنَا مِن رَّسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوۡمِهِۦ لِيُبَيِّنَ لَهُمۡۖ فَيُضِلُّ ٱللَّهُ مَن يَشَآءُ وَيَهۡدِي مَن يَشَآءُۚ وَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ ﴾
[إبراهِيم: 4]
﴿وما أرسلنا من رسول إلا بلسان قومه ليبين لهم فيضل الله من﴾ [إبراهِيم: 4]
Muhammad Junagarhi Hum ney her her nabi ko uss ki qomi zaban mein hi bheja hai takay unn kay samney wazahat say biyan ker dey. Abb Allah Taalaa jisay chahaye gumrah ker dey aur jisay chahaye raah dikha dey woh ghalba aur hikmat wala hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim hum ne har har nabi ko us ki khaumi zabaan mein hee bheja hai ta ke un ke saamne wazaahath se bayaan karde, ab Allah jise chaahe gumrah karde aur jise chaahe raah dikhade, wo ghalba aur hikmath wala hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور بیشک ہم نے بھیجا موسیٰ ( علیہ السلام) کو اپنی نشانیوں کے ساتھ (اور انھیں حکم دیا ) کہ نکالو اپنی قوم کو (گمراہی کے ) اندھیروں سے نور ہدایت کی طرف اور دیا دلاؤ انھیں اللہ تعالیٰ کے دن یقیناً اس میں نشانیاں ہیں ہر بہت صبر کرنے والے شکر گزار کے لیے۔ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور ہم نے کسی رسول کو نہیں بھیجا مگر اپنی قوم کی زبان کے ساتھ تاکہ وہ ان کے لئے (پیغامِ حق) خوب واضح کر سکے، پھر اللہ جسے چاہتا ہے گمراہ ٹھہرا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت بخشتا ہے، اور وہ غالب حکمت والا ہے |
Muhammad Taqi Usmani اور ہم نے جب بھی کوئی رسول بھیجا، خود اس کی قوم کی زبان میں بھیجا تاکہ وہ ان کے سامنے حق کو اچھی طرح واضح کرسکے۔ پھر اللہ جس کو چاہتا ہے گمراہ کردیتا ہے، اور جس کو چاہتا ہے، ہدایت دے دیتا ہے۔ اور وہی ہے جس کا اقتدار بھی کامل ہے، جس کی حکمت بھی کامل۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور ہم نے جس رسول کو بھی بھیجا اسی کی قوم کی زبان کے ساتھ بھیجا تاکہ وہ لوگوں پر باتوں کو واضح کرسکے اس کے بعد خدا جس کو چاہتا ہے گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور جس کو چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے وہ صاحب هعزّت بھی ہے اور صاحبِ حکمت بھی |