×

ہم نے اپنا پیغام دینے کے لیے جب کبھی کوئی رسول بھیجا 14:4 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Ibrahim ⮕ (14:4) ayat 4 in Urdu

14:4 Surah Ibrahim ayat 4 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Ibrahim ayat 4 - إبراهِيم - Page - Juz 13

﴿وَمَآ أَرۡسَلۡنَا مِن رَّسُولٍ إِلَّا بِلِسَانِ قَوۡمِهِۦ لِيُبَيِّنَ لَهُمۡۖ فَيُضِلُّ ٱللَّهُ مَن يَشَآءُ وَيَهۡدِي مَن يَشَآءُۚ وَهُوَ ٱلۡعَزِيزُ ٱلۡحَكِيمُ ﴾
[إبراهِيم: 4]

ہم نے اپنا پیغام دینے کے لیے جب کبھی کوئی رسول بھیجا ہے، اُس نے اپنی قوم ہی کی زبان میں پیغام دیا ہے تاکہ وہ انہیں اچھی طرح کھول کر بات سمجھائے پھر اللہ جسے چاہتا ہے بھٹکا دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت بخشتا ہے، وہ بالا دست اور حکیم ہے

❮ Previous Next ❯

ترجمة: وما أرسلنا من رسول إلا بلسان قومه ليبين لهم فيضل الله من, باللغة الأوردية

﴿وما أرسلنا من رسول إلا بلسان قومه ليبين لهم فيضل الله من﴾ [إبراهِيم: 4]

Abul Ala Maududi
Humne apna paigam dene ke liye jab kabhi koi Rasool bheja hai, usne apni qaum hi ki zubaan mein paigaam diya hai taa-ke woh unhein acchi tarah khol kar baat samjhaye. Phir Allah jisey chahta hai bhatka deta hai aur jisey chahta hai hidayat bakshta hai, woh baladast (galib/all powerful) aur hakeem hai
Ahmed Ali
اور ہم نے ہر پیغمبر کو اس کی قوم کی زبان میں پیغمبر بنا کر بھیجا ہے تاکہ انہیں سمجھا سکے پھر الله جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اوروہ غالب حکمت والا ہے
Fateh Muhammad Jalandhry
اور ہم نے کوئی پیغمبر نہیں بھیجا مگر اپنی قوم کی زبان بولتا تھا تاکہ انہیں (احکام خدا) کھول کھول کر بتا دے۔ پھر خدا جسے چاہتا ہے گمراہ کرتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دیتا ہے اور وہ غالب (اور) حکمت والا ہے
Mahmood Ul Hassan
اور کوئی رسول نہیں بھیجا ہم نے مگر بولی بولنے والا اپنی قوم کی تاکہ ان کو سمجھائے [۵] پھر راستہ بھلاتا ہے (بھٹکاتا ہے) اللہ جس کو چاہے اور راستہ دکھلا دیتا ہے (دیتا ہے ) جسکو چاہے اور وہ ہے زبردست حکمتوں والا [۶]
Muhammad Hussain Najafi
اور ہم نے (دنیا میں) جب بھی کوئی رسول بھیجا ہے تو اس کی قوم کی زبان میں تاکہ وہ ان کیلئے (پیغامِ خداوندی) کھول کر بیان کرے پس اللہ جسے چاہتا ہے (توفیق سلب کرکے) گمراہی میں چھوڑ دیتا ہے اور جسے چاہتا ہے ہدایت دے دیتا ہے وہ (سب پر) غالب ہے، بڑا حکمت والا ہے۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek