Quran with Hindustani translation - Surah An-Nahl ayat 120 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿إِنَّ إِبۡرَٰهِيمَ كَانَ أُمَّةٗ قَانِتٗا لِّلَّهِ حَنِيفٗا وَلَمۡ يَكُ مِنَ ٱلۡمُشۡرِكِينَ ﴾
[النَّحل: 120]
﴿إن إبراهيم كان أمة قانتا لله حنيفا ولم يك من المشركين﴾ [النَّحل: 120]
Muhammad Junagarhi Be-shak ibrahim paishwa aur Allah Taalaa kay farmanbardaar aur yak tarfa muslim thay. Woh mushriko mein say na thay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim beshak ibraheem peshwa aur Allah ta’ala ke farmabardaar aur ek tarfa muqlis thein, wo mushriko mein se na thein |
Muhammad Karam Shah Al Azhari بلاشبہ ابراہیم ایک مرد کامل تھے اللہ تعالیٰ کے مطیع تھے، یکسوئی سے حق کی طرف مائل تھے اور وہ بالکل مشرکوں سے نہ تھے |
Muhammad Tahir Ul Qadri بیشک ابراہیم (علیہ السلام تنہا ذات میں) ایک اُمت تھے، اللہ کے بڑے فرمانبردار تھے، ہر باطل سے کنارہ کش (صرف اسی کی طرف یک سُو) تھے، اور مشرکوں میں سے نہ تھے |
Muhammad Taqi Usmani بیشک ابراہیم ایسے پیشوا تھے جنہوں نے ہر طرف سے یکسو ہو کر اللہ کی فرمانبرداری اختیار کرلی تھی، اور وہ ان لوگوں میں سے نہیں تھے جو اللہ کے ساتھ کسی کو شریک ٹھہراتے ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi بیشک ابراہیم علیھ السّلامایک مستقل امّت اور اللہ کے اطاعت گزار اور باطل سے کترا کر چلنے والے تھے اور مشرکین میں سے نہیں تھے |