Quran with Hindustani translation - Surah An-Nahl ayat 119 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿ثُمَّ إِنَّ رَبَّكَ لِلَّذِينَ عَمِلُواْ ٱلسُّوٓءَ بِجَهَٰلَةٖ ثُمَّ تَابُواْ مِنۢ بَعۡدِ ذَٰلِكَ وَأَصۡلَحُوٓاْ إِنَّ رَبَّكَ مِنۢ بَعۡدِهَا لَغَفُورٞ رَّحِيمٌ ﴾
[النَّحل: 119]
﴿ثم إن ربك للذين عملوا السوء بجهالة ثم تابوا من بعد ذلك﴾ [النَّحل: 119]
Muhammad Junagarhi Jo koi jahalat say buray amal keray phir toba kerley aur islaah bhi kerley to phir aap ka rab bila shak-o-shuba bari bakhsish kerney wala aur nihayat hi meharban hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim jo koi jahaalath se bure amal karle phir tauba karle aur islaah bhi karle to phir aap ka rub bila shak wa shuba badi baqshish karne wala aur nihaayath hee meherbaan hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari پھر بیشک آپکا رب ان کے لیے جنھوں نے غلطی کی (لیکن) نادانی سے پھر انھوں نے توبہ کر لی اس کے بعد اور اپنے آپ کو سنوار لیا بیشک آپکا پروردگار اس کے بعد (انکے گناہوں کو) بہت بخشنے والا (اور ان پر) نہایت رحم کرنے والا ہے |
Muhammad Tahir Ul Qadri پھر بیشک آپ کا رب ان لوگوں کے لئے جنہوں نے نادانی سے غلطیاں کیں پھر اس کے بعد تائب ہوگئے اور (اپنی) حالت درست کرلی تو بیشک آپ کا رب اس کے بعد بڑا بخشنے والا نہایت مہربان ہے |
Muhammad Taqi Usmani پھر بھی تمہارا رب ایسا ہے کہ جن لوگوں نے نادانی میں برائی کا ارتکاب کرلیا اور اس کے بعد توبہ کرلی، اور اپنی اصلاح کرلی تو ان سب باتوں کے بعد بھی تمہارا پروردگار بہت بخشنے والا، بڑا مہربان ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اس کے بعد تمہارا پروردگار ان لوگوں کے لئے جنہوں نے نادانی میں برائیاں کی ہیں اور اس کے بعد توبہ بھی کرلی ہے اور اپنے کو سدھار بھی لیا ہے تمہارا پروردگار ان باتوں کے بعد بہت بڑا بخشنے والا اور مہربان ہے |