Quran with Hindustani translation - Surah An-Nahl ayat 79 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿أَلَمۡ يَرَوۡاْ إِلَى ٱلطَّيۡرِ مُسَخَّرَٰتٖ فِي جَوِّ ٱلسَّمَآءِ مَا يُمۡسِكُهُنَّ إِلَّا ٱللَّهُۚ إِنَّ فِي ذَٰلِكَ لَأٓيَٰتٖ لِّقَوۡمٖ يُؤۡمِنُونَ ﴾
[النَّحل: 79]
﴿ألم يروا إلى الطير مسخرات في جو السماء ما يمسكهن إلا الله﴾ [النَّحل: 79]
Muhammad Junagarhi Kiya inn logon ney parindon ko nahi dekha jo tabey farman ho ker fiza mein hain jinhen ba-juz Allah Taalaa kay koi aur thamay huye nahi be-shak iss mein eman laney walay logon kay liye bari nishaniyan hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim kya un logo ne parindo ko nahi dekha jo taabe farmaan ho kar faza mein hai jinhe bajuz Allah ta’ala ke koyi aur thaame hoye nahi, beshak us mein imaan laane wale logo ke liye badi nishaaniya hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari کیا انھوں نے کبھی نہیں دیکھا پرندوں کی طرف کہ وہ مطیع اور فرمانبردار بن کر اڑ رہے ہیں فضاء آسمانی میں کوئی چیز انھیں تھامے ہوئے نہیں بجز اللہ تعالیٰ کے بیشک اس میں (کھلی ) نشانیاں ہیں ان لوگوں کے لیے جو ایمان لائے ہیں |
Muhammad Tahir Ul Qadri کیا انہوں نے پرندوں کو نہیں دیکھا جو آسمان کی ہوا میں (قانونِ حرکت و پرواز کے) پابند (ہو کر اڑتے رہتے) ہیں، انہیں اللہ کے (قانون کے) سوا کوئی چیز تھامے ہوئے نہیں ہے۔ بیشک اس (پرواز کے اصول) میں ایمان والوں کے لئے نشانیاں ہیں |
Muhammad Taqi Usmani کیا انہوں نے پرندوں کو نہیں دیکھا کہ وہ آسمان کی فضا میں اللہ کے حکم کے پابند ہیں ؟ انہیں اللہ کے سوا کوئی اور تھامے ہوئے نہیں ہے۔ یقینا اس میں ان لوگوں کے لیے بڑی نشانیاں ہیں جو ایمان رکھتے ہوں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi کیا ان لوگوں نے پرندوں کی طرف نہیں دیکھا کہ وہ کس طرح فضائے آسمان میں مسخر ہیں کہ اللہ کے علاوہ انہیں کوئی روکنے والا اور سنبھالنے والا نہیںہے بیشک اس میں بھی اس قوم کے لئے بہت سی نشانیاں ہیں جو ایمان رکھنے والی قوم ہے |