Quran with Hindustani translation - Surah An-Nahl ayat 96 - النَّحل - Page - Juz 14
﴿مَا عِندَكُمۡ يَنفَدُ وَمَا عِندَ ٱللَّهِ بَاقٖۗ وَلَنَجۡزِيَنَّ ٱلَّذِينَ صَبَرُوٓاْ أَجۡرَهُم بِأَحۡسَنِ مَا كَانُواْ يَعۡمَلُونَ ﴾
[النَّحل: 96]
﴿ما عندكم ينفد وما عند الله باق ولنجزين الذين صبروا أجرهم بأحسن﴾ [النَّحل: 96]
Muhammad Junagarhi Tumharay pass jo kuch hai sab faani hai aur Allah Taalaa kay pass jo kuch hai baqi hai. Aur sabar kerney walon ko hum bhalay aemaal ka behtareen badla zaroor ata faramayen gay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim tumhaare paas jo kuch hai sab faani hai aur Allah ta’ala ke paas jo kuch hai baaqi hai aur sabr karne walo ko hum bhale amaal ka behetreen badhla zaroor ata farmayenge |
Muhammad Karam Shah Al Azhari جو (مال و زر) تمھارے پاس ہے وہ ختم ہو جائیگا اور جو (رحمت کے خزانے) اللہ تعالیٰ کے پاس ہیں وہ باقی رہینگے اور ہم ضرور عطا کریں گے انھیں جنھوں نے (ہر مصیبت میں ) صبر کیا اور ان کا اجرانکے اچھے (اور مفید) کاموں کے عوض جو وہ کیا کرتے تھے |
Muhammad Tahir Ul Qadri جو (مال و زر) تمہارے پاس ہے فنا ہو جائے گا اور جو اللہ کے پاس ہے باقی رہنے والا ہے، اور ہم ان لوگوں کو جنہوں نے صبر کیا ضرور ان کا اجر عطا فرمائیں گے ان کے اچھے اعمال کے عوض جو وہ انجام دیتے رہے تھے |
Muhammad Taqi Usmani جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ سب ختم ہوجائے گا، اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہ باقی رہنے والا ہے۔ اور جن لوگوں نے صبر سے کام لیا ہوگا ہم انہیں ان کے بہترین کاموں کے مطابق ان کا اجر ضرور عطا کریں گے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi جو کچھ تمہارے پاس ہے وہ سب خرچ ہوجائے گا اور جو کچھ اللہ کے پاس ہے وہی باقی رہنے والا ہے اور ہم یقینا صبر کرنے والوں کو ان کے اعمال سے بہتر جزا عطا کریں گے |