Quran with Hindustani translation - Surah Al-Isra’ ayat 54 - الإسرَاء - Page - Juz 15
﴿رَّبُّكُمۡ أَعۡلَمُ بِكُمۡۖ إِن يَشَأۡ يَرۡحَمۡكُمۡ أَوۡ إِن يَشَأۡ يُعَذِّبۡكُمۡۚ وَمَآ أَرۡسَلۡنَٰكَ عَلَيۡهِمۡ وَكِيلٗا ﴾
[الإسرَاء: 54]
﴿ربكم أعلم بكم إن يشأ يرحمكم أو إن يشأ يعذبكم وما أرسلناك﴾ [الإسرَاء: 54]
Muhammad Junagarhi Tumhara rab tum say ba-nisbat tumharay boht ziyada jannay wala hai woh agar chahaye to tum per reham ker dey ya agar woh chahaye tumhen azab dey. Hum ney aap ko inn ka zaimay daar thehra ker nahi bheja |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim tumhaara rub tum se ba-nisbat tumhaare bahuth zyaada jaanne wala hai, wo agar chaahe to tum par rahem karde ya agar wo chaahe tumhe azaab de, hum ne aap ko un ka zimmedaar tehra kar nahi bheja |
Muhammad Karam Shah Al Azhari تمھارا رب تمھیں خوب جانتا ہے اگر چاہے تو تم پر رحم (و کرم) فرما دے اور اگر چاہے تو تمھیں سزا دے اور نہیں بھیجا ہم نے آپ کو ان کا ذمہ دار بنا کر (تا کہ ان کے کفر کے لیے آپ جوابدہ ہوں) |
Muhammad Tahir Ul Qadri تمہارا رب تمہارے حال سے بہتر واقف ہے، اگر چاہے تم پر رحم فرما دے یا اگر چاہے تم پر عذاب کرے، اور ہم نے آپ کو ان پر (ان کے امور کا) ذمہ دار بنا کر نہیں بھیجا |
Muhammad Taqi Usmani تمہارا پروردگار تمہیں خوب جانتا ہے۔ اگر وہ چاہے تو تم پر رحم فرما دے، اور چاہے تو تمہیں عذاب دیدے، اور (اے پیغمبر) ہم نے تمہیں ان کی باتوں کا ذمہ دار بنا کر نہیں بھیجا ہے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi تمہارا پروردگار تمہارے حالات سے بہتر واقف ہے وہ چاہے گا تو تم پر رحم کرے گا اور چاہے گا تو عذاب کرے گا اور پیغمبر ہم نے آپ کو ان کا ذمہ دار بناکر نہیں بھیجا ہے |