Quran with Hindustani translation - Surah Al-Kahf ayat 47 - الكَهف - Page - Juz 15
﴿وَيَوۡمَ نُسَيِّرُ ٱلۡجِبَالَ وَتَرَى ٱلۡأَرۡضَ بَارِزَةٗ وَحَشَرۡنَٰهُمۡ فَلَمۡ نُغَادِرۡ مِنۡهُمۡ أَحَدٗا ﴾
[الكَهف: 47]
﴿ويوم نسير الجبال وترى الأرض بارزة وحشرناهم فلم نغادر منهم أحدا﴾ [الكَهف: 47]
Muhammad Junagarhi Aur jiss din hum paharon ko chalayen gay aur zamin ko tu saaf khuli hui dekhay ga aur tamam logon ko hum ikhatta keren gay inn mein say aik ko bhi baqi na choren gay |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur jis din hum pahaado ko chalaayenge aur zameen ko, tu saaf kholi hoyi dekhega aur tamaam logo ko hum eqatta karenge, un mein se ek ko bhi baaqi na chohdenge |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور (غور کرو) جس روز ہم ہٹا دینگے پہاڑوں کو (انکی جگہ سے) اور تم دیکھو گے زمین کو کہ کھلا میدان ہے، اور ہم جمع کرینگے انھیں پس نہیں پیچھے رہنے دینگے ان میں سے کسی کو |
Muhammad Tahir Ul Qadri وہ دن (قیامت کا) ہوگا جب ہم پہاڑوں کو (ریزہ ریزہ کر کے فضا میں) چلائیں گے اور آپ زمین کو صاف میدان دیکھیں گے (اس پر شجر، حجر اور حیوانات و نباتات میں سے کچھ بھی نہ ہوگا) اور ہم سب انسانوں کو جمع فرمائیں گے اور ان میں سے کسی کو (بھی) نہیں چھوڑیں گے |
Muhammad Taqi Usmani اور (اس دن کا دھیان رکھو) جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے۔ اور تم زمین کو دیکھو گے کہ وہ کھلی پڑی ہے، اور ہم ان سب کو گھیر کر اکٹھا کردیں گے، اور ان میں سے کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور قیامت کا دن وہ ہوگا جب ہم پہاڑوں کو حرکت میں لائیں گے اور تم زمین کو بالکل کھلا ہوا دیکھو گے اور ہم سب کو اس طرح جمع کریں گے کہ کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے |