Quran with Urdu translation - Surah Al-Kahf ayat 47 - الكَهف - Page - Juz 15
﴿وَيَوۡمَ نُسَيِّرُ ٱلۡجِبَالَ وَتَرَى ٱلۡأَرۡضَ بَارِزَةٗ وَحَشَرۡنَٰهُمۡ فَلَمۡ نُغَادِرۡ مِنۡهُمۡ أَحَدٗا ﴾
[الكَهف: 47]
﴿ويوم نسير الجبال وترى الأرض بارزة وحشرناهم فلم نغادر منهم أحدا﴾ [الكَهف: 47]
Abul Ala Maududi Fikr us din ki honi chahiye jabke hum pahadon ko chalayenge , aur tum zameen ko bilkul barhena (naked) paogey, aur hum tamaam Insaano ko is tarah gher kar jama karenge ke (aglon peechlon mein se) ek bhi na chootega |
Ahmed Ali اورجس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے اور تو زمین کو صاف میدان دیکھے گا اور سب کو جمع کریں گے اور ان میں سے کسی کو بھی نہ چھوڑیں گے |
Fateh Muhammad Jalandhry اور جس دن ہم پہاڑوں کو چلائیں گے اور تم زمین کو صاف میدان دیکھو گے اور ان (لوگوں کو) ہم جمع کرلیں گے تو ان میں سے کسی کو بھی نہیں چھوڑیں گے |
Mahmood Ul Hassan اور جس دن ہم چلائیں پہاڑ اور تو دیکھے زمین کو کھلی ہوئی [۶۰] اور گھیر ملائیں ہم انکو پھر نہ چھوڑیں ان میں سے ایک کو [۶۱] |
Muhammad Hussain Najafi اور وہ دن (یاد کرو) جب ہم پہاڑوں کو چلائیں گے اور تم زمین کو دیکھوگے کہ وہ کھلا ہوا میدان ہے اور ہم اس طرح سب لوگوں کو جمع کریں گے کہ کسی ایک کو بھی نہیں چھوڑیں گے۔ |