Quran with Hindustani translation - Surah Ta-Ha ayat 108 - طه - Page - Juz 16
﴿يَوۡمَئِذٖ يَتَّبِعُونَ ٱلدَّاعِيَ لَا عِوَجَ لَهُۥۖ وَخَشَعَتِ ٱلۡأَصۡوَاتُ لِلرَّحۡمَٰنِ فَلَا تَسۡمَعُ إِلَّا هَمۡسٗا ﴾
[طه: 108]
﴿يومئذ يتبعون الداعي لا عوج له وخشعت الأصوات للرحمن فلا تسمع إلا﴾ [طه: 108]
Muhammad Junagarhi Jiss din log pukarney walay kay peechay chalen gay jiss mein koi kuji na hogi aur Allah rehman kay samney tamam aawazen pust hojayen gi siwaye khusur phusur kay tujhay kuch bhi sunaee na dey ga |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim jis din log pukaarne waale ke piche chalenge, jis mein koyi kaji na hogi aur Allah rahmaan ke saamne tamaam awaaze pasth ho jayengi, sivaaye khusur phusur ke tujhe kuch bhi sunaayi na dega |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اس روز سب لوگ پیروی کرینگے پکارنے والے کی کوئی رو گردانی نہیں کر سکے گا اس سے ۔ اور خاموش ہو جائیں گی سب آوازیں رحمن کے خوف سے پس تو نہ سنے گا (اس روز) مگر مدھم سے آہٹ |
Muhammad Tahir Ul Qadri اس دن لوگ پکارنے والے کے پیچھے چلتے جائیں گے اس (کے پیچھے چلنے) میں کوئی کجی نہیں ہوگی، اور (خدائے) رحمان کے جلال سے سب آوازیں پست ہوجائیں گی پس تم ہلکی سی آہٹ کے سوا کچھ نہ سنوگے |
Muhammad Taqi Usmani ان دن سب کے سب منادی کے پیچھے اس طرح چلے آئیں گے کہ اس کے سامنے کوئی ٹیڑھ نہیں دکھا سکیں گے۔ اور خدائے رحمن کے آگے تمام آوازیں دب کر رہ جائیں گی، چنانچہ تمہیں پاؤں کی سرسراہٹ کے سوا کچھ سنائی نہیں دے گا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اس دن سب داعی پروردگار کے پیچھے دوڑ پڑیں گے اور کسی طرح کی کجی نہ ہوگی اور ساری آوازیں رحمان کے سامنے دب جائیں گی کہ تم گھنگھناہٹ کے علاوہ کچھ نہ سنو گے |