Quran with Hindustani translation - Surah Al-Anbiya’ ayat 76 - الأنبيَاء - Page - Juz 17
﴿وَنُوحًا إِذۡ نَادَىٰ مِن قَبۡلُ فَٱسۡتَجَبۡنَا لَهُۥ فَنَجَّيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥ مِنَ ٱلۡكَرۡبِ ٱلۡعَظِيمِ ﴾
[الأنبيَاء: 76]
﴿ونوحا إذ نادى من قبل فاستجبنا له فنجيناه وأهله من الكرب العظيم﴾ [الأنبيَاء: 76]
Muhammad Junagarhi Nooh kay uss waqt ko yaad kijiye jabkay uss ney iss say pehlay dua ki hum ney uss ki dua qabool farmaee aur ussay aur uss kay ghar walon ko baray karb say nijat di |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim Nuh (alaihissalaam) ke us waqt ko yaad ki jiye jab ke us ne us se pehle dua ki, hum ne us ki dua qubool farmaayi aur ose aur us ke ghar waalo ko bade karb se najaath di |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور یاد کرو نوح علیہ السلام کو جب انھوں نے (ہمیں ) پکارا پیش ازیں ، تو ہم نے قبول فرمایا ان کی دعا کو اور بچایا انھیں اور ان کے گھر والوں کو سخت مصیبت سے |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور نوح (علیہ السلام کو بھی یاد کریں) جب انہوں نے ان (انبیاء علیہم السلام) سے پہلے (ہمیں) پکارا تھا سو ہم نے ان کی دعا قبول فرمائی پس ہم نے ان کو اور ان کے گھر والوں کو بڑے شدید غم و اندوہ سے نجات بخشی |
Muhammad Taqi Usmani اور نوح کو بھی (ہم نے حکمت اور علم عطا کیا) وہ وقت یاد کرو جب اس واقعے سے پہلے انہوں نے ہمیں پکارا تو ہم نے ان کی دعا قبول کی، اور ان کو اور ان کے ساتھیوں کو بڑی بھاری مصیبت سے بچا لیا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور نوح علیھ السّلامکو یاد کرو کہ جب انہوں نے پہلے ہی ہم کو آواز دی اور ہم نے ان کی گزارش قبول کرلی اور انہیں اور ان کے اہل کو بہت بڑے کرب سے نجات دلادی |