Quran with Urdu translation - Surah Al-Anbiya’ ayat 76 - الأنبيَاء - Page - Juz 17
﴿وَنُوحًا إِذۡ نَادَىٰ مِن قَبۡلُ فَٱسۡتَجَبۡنَا لَهُۥ فَنَجَّيۡنَٰهُ وَأَهۡلَهُۥ مِنَ ٱلۡكَرۡبِ ٱلۡعَظِيمِ ﴾
[الأنبيَاء: 76]
﴿ونوحا إذ نادى من قبل فاستجبنا له فنجيناه وأهله من الكرب العظيم﴾ [الأنبيَاء: 76]
Abul Ala Maududi Aur yahi niyamat humne Nooh ko di, yaad karo jabke in sab se pehle usne humein pukara tha, humne uski dua qabool ki aur usey aur uske ghar walon ko karb-e-azeem (great calamity) se najaat di |
Ahmed Ali اور نوح کو جب اس نے اس سے پہلے پکارا پھر ہم نے اس کی دعا قبول کر لی پھر ہم نے اسے اور اس کے گھر والوں کو گھبراہٹ سے بچا لیا |
Fateh Muhammad Jalandhry اور نوح (کا قصہ بھی یاد کرو) جب (اس سے) پیشتر انہوں نے ہم کو پکارا تو ہم نے ان کی دعا قبول فرمائی اور ان کو اور ان کے ساتھیوں کو بڑی گھبراہٹ سے نجات دی |
Mahmood Ul Hassan اور نوح کو جب اُس نے پکارا اُس سے پہلے [۸۹] پھر قبول کر لی ہم نے اُس کی دعا سو بچا دیا اُسکو اور اسکے گھر والوں کو بڑی گھبراہٹ سے |
Muhammad Hussain Najafi اور نوح(ع) (کا ذکر کیجئے) جب انہوں نے (ان سب سے) پہلے پکارا اور ہم نے ان کی دعا و پکار قبول کی اور انہیں اور ان کے اہل کو سخت غم و کرب سے نجات دی۔ |