Quran with Hindustani translation - Surah An-Naml ayat 81 - النَّمل - Page - Juz 20
﴿وَمَآ أَنتَ بِهَٰدِي ٱلۡعُمۡيِ عَن ضَلَٰلَتِهِمۡۖ إِن تُسۡمِعُ إِلَّا مَن يُؤۡمِنُ بِـَٔايَٰتِنَا فَهُم مُّسۡلِمُونَ ﴾
[النَّمل: 81]
﴿وما أنت بهادي العمي عن ضلالتهم إن تسمع إلا من يؤمن بآياتنا﴾ [النَّمل: 81]
Muhammad Junagarhi Aur na aap andhon ko unn ki gumrahee say hata ker rehnumaee ker saktay hain aap to sirf unhen suna saktay hain jo humari aayaton per eman laye hain phir woh farmanbardaar ho jatay hain |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur na aap andho ko un ki gumraahi se hata kar rehnumaayi kar sakte hai, aap to sirf unhe suna sakte hai jo hamaari aayato par imaan laaye hai, phir wo farma bardaar ho jaate hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور نہیں آپ ہدایت دینے والے (دل کے) اندھوں کوان کی گمراہی سے۔ نہیں سناتے آپ بجز ان کے جو ایمان لاتے ہیں ہماری آیتوں پر پھر وہ فرمانبردار بن جاتے ہیں |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور نہ ہی آپ (دل کے) اندھوں کو ان کی گمراہی سے (بچا کر) ہدایت دینے والے ہیں، آپ تو (فی الحقیقت) انہی کو سناتے ہیں جو (آپ کی دعوت قبول کر کے) ہماری آیتوں پر ایمان لے آتے ہیں سو وہی لوگ مسلمان ہیں (اور وہی زندہ کہلانے کے حق دار ہیں) |
Muhammad Taqi Usmani اور نہ تم اندھوں کو ان کی گمراہی سے بچا کر راستے پر لاسکتے ہو۔ تم تو انہی لوگوں کو اپنی بات سنا سکتے ہو جو ہماری آیتوں پر ایمان لائیں، پھر وہی لوگ فرمانبردار ہوں گے۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور آپ اندھوں کو بھی ان کی گمراہی سے راہ هراست پر نہیں لاسکتے ہیں آپ اپنی آواز صرف ان لوگوں کو سناسکتے ہیں جو ہماری آیتوں پر ایمان رکھتے ہیں اور ہمارے اطاعت گزار ہیں |