×

مدین کے پانی پر جب آپ پہنچے تو دیکھا کہ لوگوں کی 28:23 Hindustani translation

Quran infoHindustaniSurah Al-Qasas ⮕ (28:23) ayat 23 in Hindustani

28:23 Surah Al-Qasas ayat 23 in Hindustani (الباكستانية)

Quran with Hindustani translation - Surah Al-Qasas ayat 23 - القَصَص - Page - Juz 20

﴿وَلَمَّا وَرَدَ مَآءَ مَدۡيَنَ وَجَدَ عَلَيۡهِ أُمَّةٗ مِّنَ ٱلنَّاسِ يَسۡقُونَ وَوَجَدَ مِن دُونِهِمُ ٱمۡرَأَتَيۡنِ تَذُودَانِۖ قَالَ مَا خَطۡبُكُمَاۖ قَالَتَا لَا نَسۡقِي حَتَّىٰ يُصۡدِرَ ٱلرِّعَآءُۖ وَأَبُونَا شَيۡخٞ كَبِيرٞ ﴾
[القَصَص: 23]

مدین کے پانی پر جب آپ پہنچے تو دیکھا کہ لوگوں کی ایک جماعت وہاں پانی پلا رہی ہے اور دو عورتیں الگ کھڑی اپنے (جانوروں کو) روکتی ہوئی دکھائی دیں، پوچھا کہ تمہارا کیا حال ہے، وه بولیں کہ جب تک یہ چرواہے واپس نہ لوٹ جائیں ہم پانی نہیں پلاتیں اور ہمارے والد بہت بڑی عمر کے بوڑھے ہیں

❮ Previous Next ❯

ترجمة: ولما ورد ماء مدين وجد عليه أمة من الناس يسقون ووجد من, باللغة الباكستانية

﴿ولما ورد ماء مدين وجد عليه أمة من الناس يسقون ووجد من﴾ [القَصَص: 23]

Muhammad Junagarhi
Madiyan kay pani per jab aap phonchay to dekha kay logon ki aik jamat wahan pani pila rahi hai aur do aurten alag khari apnay (janwaron ko) rokti hui dikhaee den poocha kay tumhara kiya haal hai woh boleen kay jab tak yeh charwahey wapis na lot jayen hum pani nahi pilatin aur humaray walid boht bari umar kay boorhay hain
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim
madyan ke paani par jab aap pahonche, to dekha ke logo ki ek jamaath wahaan paani pila rahi hai aur do aurte alag khadi apne (jaanwaro ko) rokti hoyi dikhaayi di, pucha ke tumhara kya haal hai, wo boli ke jab tak ye charwaahe waapas na jaaye, hum paani nahi pilaati aur hamaare waalid bahuth badi umr ke budhe hai
Muhammad Karam Shah Al Azhari
اور جب آپ مدین کے پانی پر پہنچے تو دیکھا کہ وہاں پر لوگوں کا ایک انبوہ ہے جو (اپنے مویشیوں کو) پانی پلا رہا ہے اور دیکھیں اس انبوہ سے الگ تھلگ دو عورتیں کہ اپنے ریوڑ کو روکے ہوئے ہیں ۔ آپ نے پوچھا تم کیوں اس حال میں کھڑی ہو۔ ان دونوں نے کہا ہم نہیں پلا سکتیں جبتک چرواہے اپنے مویشیوں کو لے کر واپس نہ چلے جائیں (٢٣) اور ہمارے والد بہت بوڑھے ہیں
Muhammad Tahir Ul Qadri
اور جب وہ مَدْيَنَْ کے پانی (کے کنویں) پر پہنچے تو انہوں نے اس پر لوگوں کا ایک ہجوم پایا جو (اپنے جانوروں کو) پانی پلا رہے تھے اور ان سے الگ ایک جانب دو عورتیں دیکھیں جو (اپنی بکریوں کو) روکے ہوئے تھیں (موسٰی علیہ السلام نے) فرمایا: تم دونوں اس حال میں کیوں (کھڑی) ہو؟ دونوں بولیں کہ ہم (اپنی بکریوں کو) پانی نہیں پلا سکتیں یہاں تک کہ چرواہے (اپنے مویشیوں کو) واپس لے جائیں، اور ہمارے والد عمر رسیدہ بزرگ ہیں
Muhammad Taqi Usmani
اور جب وہ مدین کے کنویں پر پہنچے تو دیکھا کہ اس پر ایسے لوگوں کا ایک مجمع ہے جو اپنے جانوروں کو پانی پلا رہے ہیں، اور دیکھا کہ ان سے پہلے دو عورتیں ہیں جو اپنے جانوروں کو روکے کھڑی ہیں۔ موسیٰ نے ان سے کہا : تم کیا چاہتی ہو ؟ ان دونوں نے کہا : ہم اپنے جانوروں کو اس وقت تک پانی نہیں پلا سکتیں جب تک سارے چرواہے پانی پلا کر نکل نہیں جاتے، اور ہمارے والد بہت بوڑھے آدمی ہیں۔
Syed Zeeshan Haider Jawadi
اور جب مدین کے چشمہ پروارد ہوئے تو لوگوں کی ایک جماعت کو دیکھا جو جانوروں کو پانی پلارہی تھی اور ان سے الگ دو عورتیں تھیں جو جانوروں کو روکے کھڑی تھیں .موسٰی نے پوچھا کہ تم لوگوں کا کیا مسئلہ ہے ان دونوں نے کہا کہ ہم اس وقت تک پانی نہیں پلاتے ہیں جب تک ساری قوم ہٹ نہ جائے اور ہمارے بابا ایک ضعیف العمر آدمی ہیں
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek