Quran with Hindustani translation - Surah Al-Qasas ayat 31 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿وَأَنۡ أَلۡقِ عَصَاكَۚ فَلَمَّا رَءَاهَا تَهۡتَزُّ كَأَنَّهَا جَآنّٞ وَلَّىٰ مُدۡبِرٗا وَلَمۡ يُعَقِّبۡۚ يَٰمُوسَىٰٓ أَقۡبِلۡ وَلَا تَخَفۡۖ إِنَّكَ مِنَ ٱلۡأٓمِنِينَ ﴾
[القَصَص: 31]
﴿وأن ألق عصاك فلما رآها تهتز كأنها جان ولى مدبرا ولم يعقب﴾ [القَصَص: 31]
Muhammad Junagarhi Aur yeh (bhi awaz aaee) kay apni laathi daal dey. Phir jab ussay dekha kay woh saanp ki tarah phan phana rahi hai to peeth pher ker wapis hogaye aur murr ker rukh bhi na kiya hum ney kaha aey musa! Aagay aa darr mat yaqeenan tu her tarah aman wala hai |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim aur ye (bhi awaaz aayi) ke apni laathi daal de, phir jab ose dekha ke wo saanp ki tarah phan phana rahi hai, to peet pher kar waapas ho gaye aur mud kar rukh bhi na kiya, hum ne kaha aye Mosa! (alaihissalaam) aage aa, dar math, yaqinan tu har tarah amn waala hai |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور (ذرا) ڈال دو (زمین پر) اپنے عصا کو اب جو اسے دیکھا تو وہ اس طرح لہرا رہا تھا جیسے وہ سانپ ہو ۔ آپ پیٹھ پھیر کر چل دئیے اور پیچھے مڑ کر بھی نہ دیکھا (آواز آئی) اے موسیٰ! سامنے آؤ اور ڈرو نہیں ۔ یقیناً تم (ہر خطرہ سے) محفوظ ہو |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور یہ کہ اپنی لاٹھی (زمین پر) ڈال دو، پھر جب موسٰی (علیہ السلام) نے اسے دیکھا کہ وہ تیز لہراتی تڑپتی ہوئی حرکت کر رہی ہے گویا وہ سانپ ہو، تو پیٹھ پھیر کر چل پڑے اور پیچھے مڑ کر نہ دیکھا، (ندا آئی:) اے موسٰی! سامنے آؤ اور خوف نہ کرو، بیشک تم امان یافتہ لوگوں میں سے ہو |
Muhammad Taqi Usmani اور یہ کہ : اپنی لاٹھی نیچے ڈال دو ، پھر ہوا یہ کہ جب انہوں نے اس لاٹھی کو دیکھا کہ وہ اس طرح حرکت کر رہی ہے جیسے وہ سانپ ہو، تو وہ پیٹھ پھیر کر بھاگے، اور مڑ کر بھی نہ دیکھا (ان سے کہا گیا) موسیٰ ! سامنے آؤ، اور ڈرو نہیں، تم بالکل محفوظ ہو۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور تم اپنے عصا کو زمین پر ڈال دو اور جو موسٰی نے دیکھا تو وہ سانپ کی طرح لہرا رہا تھا یہ دیکھ کر موسٰی پیچھے ہٹ گئے اور پھر مڑ کر بھی نہ دیکھا تو پھر آواز آئی کہ موسٰی آگے بڑھو اور ڈرو نہیں کہ تم بالکل مامون و محفوظ ہو |