Quran with Hindustani translation - Surah Al-Qasas ayat 5 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿وَنُرِيدُ أَن نَّمُنَّ عَلَى ٱلَّذِينَ ٱسۡتُضۡعِفُواْ فِي ٱلۡأَرۡضِ وَنَجۡعَلَهُمۡ أَئِمَّةٗ وَنَجۡعَلَهُمُ ٱلۡوَٰرِثِينَ ﴾
[القَصَص: 5]
﴿ونريد أن نمن على الذين استضعفوا في الأرض ونجعلهم أئمة ونجعلهم الوارثين﴾ [القَصَص: 5]
Muhammad Junagarhi Phir humari chahat hui kay hum unn per karam farmayen jinhen zamin mein bey hadd kamzor ker diya gaya tha aur hum unhin ko paishwa aur (zamin) ka waris banayen |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim phir hamaari chaahath hoyi ke hum un par karam farmaaye jinhe zameen mein be-hadh kamzoor kar diya gaya tha aur hum unhee ko peshwa aur (zameen) ka waaris banaaye |
Muhammad Karam Shah Al Azhari اور ہم نے چاہا کہ احسان کریں ان لوگوں پر جنھیں کمزور بنا دیا گیا تھا ملک (مصر) میں اور بنا دیں انھیں پیشوا اور بنا دیں انھیں (فرعون کے تاج و تخت کا) وارث |
Muhammad Tahir Ul Qadri اور ہم چاہتے تھے کہ ہم ایسے لوگوں پر احسان کریں جو زمین میں (حقوق اور آزادی سے محرومی اور ظلم و استحصال کے باعث) کمزور کر دیئے گئے تھے اور انہیں (مظلوم قوم کے) رہبر و پیشوا بنا دیں اور انہیں (ملکی تخت کا) وارث بنا دیں |
Muhammad Taqi Usmani اور ہم یہ چاہتے تھے کہ جن لوگوں کو زمین میں دبا کر رکھا گیا ہے ان پر احسان کریں ان کو پیشوا بنائیں، انہی کو (ملک و مال کا) وارث بنادیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi اور ہم یہ چاہتے ہیں کہ جن لوگوں کو زمین میں کمزور بنادیا گیا ہے ان پر احسان کریں اور انہیں لوگوں کا پیشوا بنائیں اور زمین کا وارث قرار دیدیں |