Quran with Hindustani translation - Surah Al-Qasas ayat 76 - القَصَص - Page - Juz 20
﴿۞ إِنَّ قَٰرُونَ كَانَ مِن قَوۡمِ مُوسَىٰ فَبَغَىٰ عَلَيۡهِمۡۖ وَءَاتَيۡنَٰهُ مِنَ ٱلۡكُنُوزِ مَآ إِنَّ مَفَاتِحَهُۥ لَتَنُوٓأُ بِٱلۡعُصۡبَةِ أُوْلِي ٱلۡقُوَّةِ إِذۡ قَالَ لَهُۥ قَوۡمُهُۥ لَا تَفۡرَحۡۖ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ ٱلۡفَرِحِينَ ﴾
[القَصَص: 76]
﴿إن قارون كان من قوم موسى فبغى عليهم وآتيناه من الكنوز ما﴾ [القَصَص: 76]
Muhammad Junagarhi Qaroon tha to qom-e-musa say lekin unn per zulm kerney laga tha hum ney ussay (iss qadar) khazaney dey rakhay thay kay kaee kaee taqatwar log ba mushkil uss ki kunjiyan utha saktay thay aik baar uss ki qom ney uss say kaha kay itra mat! Allah Taalaa itraney walon say mohabbat nahi rakhta |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim qaroon tha, to khaum Mosa se, lekin un par zulm karne laga tha, hum ne ose (is qadar) qazaane de rakhe thein, kayi kayi taaqatwar log, ba mushkil us ki konjiyaa utha sakte thein, ek baar us ki khaum ne us se kaha ke itra math! Allah ta’ala itraane waalo se muhabbath nahi rakhta |
Muhammad Karam Shah Al Azhari بیشک قارون موسیٰ (علیہ السلام) کی قوم میں سے تھا۔ پھر اس نے سر کشی کی ان پر اور ہم نے دے دئیے تھے اسے اتنے خزانے کے ان کی چابیاں (اپنے بوجھ سے) جُھکا دیتی تھیں ایک طاقتور جتھہ (کی کمروں ) کو جب کہا اسے اس کی قوم نے زیادہ خوش نہ ہوبے شک اللہ تعالیٰ دوست نہیں رکھتا اترانے والوں کو |
Muhammad Tahir Ul Qadri بیشک قارون موسٰی (علیہ السلام) کی قوم سے تھا پھر اس نے لوگوں پر سرکشی کی اور ہم نے اسے اس قدر خزانے عطا کئے تھے کہ اس کی کنجیاں (اٹھانا) ایک بڑی طاقتور جماعت کو دشوار ہوتا تھا، جبکہ اس کی قوم نے اس سے کہا: تُو (خوشی کے مارے) غُرور نہ کر بیشک اللہ اِترانے والوں کو پسند نہیں فرماتا |
Muhammad Taqi Usmani قارون موسیٰ کی قوم کا ایک شخص تھا، پھر اس نے انہی پر زیادتی کی ۔ اور ہم نے اسے اتنے خزانے دیے تھے کہ اس کی چابیاں طاقتور لوگوں کی ایک جماعت سے بھی مشکل سے اٹھتی تھیں۔ ایک وقت تھا جب اس کی قوم نے اس سے کہا کہ : اتراؤ نہیں، اللہ اترانے والوں کو پسند نہیں کرتا۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi بیشک قارون موسٰی کی قوم میں سے تھا مگر اس نے قوم پر ظلم کیا اور ہم نے بھی اسے اتنے خزانے دے دیئے تھے کہ ایک طاقت ور جماعت سے بھی اس کی کنجیاں نہیں اٹھ سکتی تھیں پھر جب اس سے قوم نے کہا کہ اس قدر نہ اتراؤ کہ خدا اترانے والوں کو دوست نہیں رکھتا ہے |