×

یہ ایک واقعہ ہے کہ قارون موسیٰؑ کی قوم کا ایک شخص 28:76 Urdu translation

Quran infoUrduSurah Al-Qasas ⮕ (28:76) ayat 76 in Urdu

28:76 Surah Al-Qasas ayat 76 in Urdu (الأوردية)

Quran with Urdu translation - Surah Al-Qasas ayat 76 - القَصَص - Page - Juz 20

﴿۞ إِنَّ قَٰرُونَ كَانَ مِن قَوۡمِ مُوسَىٰ فَبَغَىٰ عَلَيۡهِمۡۖ وَءَاتَيۡنَٰهُ مِنَ ٱلۡكُنُوزِ مَآ إِنَّ مَفَاتِحَهُۥ لَتَنُوٓأُ بِٱلۡعُصۡبَةِ أُوْلِي ٱلۡقُوَّةِ إِذۡ قَالَ لَهُۥ قَوۡمُهُۥ لَا تَفۡرَحۡۖ إِنَّ ٱللَّهَ لَا يُحِبُّ ٱلۡفَرِحِينَ ﴾
[القَصَص: 76]

یہ ایک واقعہ ہے کہ قارون موسیٰؑ کی قوم کا ایک شخص تھا، پھر وہ اپنی قوم کے خلاف سرکش ہو گیا اور ہم نے اس کو اتنے خزانے دے رکھے تھے کہ ان کی کنجیاں طاقت ور آدمیوں کی ایک جماعت مشکل سے اُٹھا سکتی تھی ایک دفعہ جب اس کی قوم کے لوگوں نے اُس سے کہا "پھول نہ جا، اللہ پھولنے والوں کو پسند نہیں کرتا

❮ Previous Next ❯

ترجمة: إن قارون كان من قوم موسى فبغى عليهم وآتيناه من الكنوز ما, باللغة الأوردية

﴿إن قارون كان من قوم موسى فبغى عليهم وآتيناه من الكنوز ما﴾ [القَصَص: 76]

Abul Ala Maududi
Yeh ek waqia hai ke Qaroon Moosa ki qaum ka ek shaks tha, phir woh apni qaum ke khilaf sarkash ho gaya aur humne usko itney khazane (treasures) de rakkhe thay ke unki kunjiyan (keys) taqatwar aadmiyon ki ek jamaat mushkil se utha sakti thi. Ek dafa jab uski qaum ke logon ne ussey kaha “ phoolna (itrana /exult) jaa, Allah phoolne(itrane) walon ko pasand nahin karta
Ahmed Ali
بے شک قارون موسیٰ کی قوم میں سے تھا پھر ان پر اکڑنے لگا اور ہم نے اسے اتنے خزانے دیے تھے کہ اسکی کنجیاں ایک طاقت ور جماعت کو اٹھانی مشکل ہوتیں جب اس سے اس کی قوم نے کہا اِترا مت بے شک الله اِترانے والوں کو پسند نہیں کرتا
Fateh Muhammad Jalandhry
قارون موسٰی کی قوم میں سے تھا اور ان پر تعدّی کرتا تھا۔ اور ہم نے اس کو اتنے خزانے دیئے تھے کہ اُن کی کنجیاں ایک طاقتور جماعت کو اُٹھانی مشکل ہوتیں جب اس سے اس کی قوم نے کہا کہ اترائیے مت۔ کہ خدا اترانے والوں کو پسند نہیں کرتا
Mahmood Ul Hassan
قارون جو تھا سو موسٰی کی قوم سے پھر شرارت کرنے لگا ان پر [۱۰۴] اور ہم نے دیے تھے اسکو خزانے اتنے کہ اسکی کنجیاں اٹھانے سے تھک جاتے کئ مرد زور آور [۱۰۵] جب کہا اس کو اسکی قوم نے اترا مت اللہ کو نہیں بھاتے اترانے والے [۱۰۶]
Muhammad Hussain Najafi
بےشک قارون موسیٰ کی قوم میں سے تھا پھر وہ ان کے خلاف سرکش ہوگیا۔ اور ہم نے اسے اتنے خزانے عطا کئے تھے کہ اس کی چابیاں ایک طاقتور جماعت کو بھی گرانبار کر دیتی تھیں (اس سے مشکل سے اٹھتی تھیں) جبکہ اس کی قوم نے اس سے کہا کہ (اپنی منزلت پر) مت اترا بےشک اللہ اترانے والوں کو دوست نہیں رکھتا۔
❮ Previous Next ❯

Verse in more languages

Transliteration Bangla Bosnian German English Persian French Hindi Indonesian Kazakh Dutch Russian Spanish Turkish Urdu Uzbek