Quran with Hindustani translation - Surah Al-‘Ankabut ayat 49 - العَنكبُوت - Page - Juz 21
﴿بَلۡ هُوَ ءَايَٰتُۢ بَيِّنَٰتٞ فِي صُدُورِ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡعِلۡمَۚ وَمَا يَجۡحَدُ بِـَٔايَٰتِنَآ إِلَّا ٱلظَّٰلِمُونَ ﴾
[العَنكبُوت: 49]
﴿بل هو آيات بينات في صدور الذين أوتوا العلم وما يجحد بآياتنا﴾ [العَنكبُوت: 49]
Muhammad Junagarhi Bulkay yeh (quran) to roshan aayaten hain jo ehal-e-ilm kay seeno mein mehfooz hain humari aayaton ka munkir ba-juz zalimon kay aur koi nahi |
Muhammad Junagarhi, Muhammad Kazim balke ye (Qur’aan) to roushan aayate hai jo ahle ilm ke sino mein mehfooz hai, hamaari aayato ka munkir bajuz zaalimo ke aur koyi nahi |
Muhammad Karam Shah Al Azhari بلکہ وہ روشن آیتیں ہیں جو ان کے سینوں میں محفوظ ہے جنھیں علم دیا گیا ۔ اور ظالموں کے بغیر ہماری آیتوں کا کوئی انکار نہیں کر سکتا |
Muhammad Tahir Ul Qadri بلکہ وہ (قرآن ہی کی) واضح آیتیں ہیں جو ان لوگوں کے سینوں میں (محفوظ) ہیں جنہیں (صحیح) علم عطا کیا گیا ہے، اور ظالموں کے سوا ہماری آیتوں کا کوئی انکار نہیں کرتا |
Muhammad Taqi Usmani حقیقت تو یہ ہے کہ یہ قرآن ایسی نشانیوں کا مجموعہ ہے جو ان لوگوں کے سینوں میں بالکل واضح ہیں جنہیں علم عطا کیا گیا ہے اور ہماری آیتوں کا انکار صرف وہی لوگ کرتے ہیں جو ظالم ہیں۔ |
Syed Zeeshan Haider Jawadi درحقیقت یہ قرآن چند کھلی ہوئی آیتوں کا نام ہے جو ان کے سینوں میں محفوظ ہیں جنہیں علم دیا گیا ہے اور ہماری آیات کا انکار ظالموں کے علاوہ کوئی نہیں کرتا ہے |