Quran with Urdu translation - Surah Al-‘Ankabut ayat 49 - العَنكبُوت - Page - Juz 21
﴿بَلۡ هُوَ ءَايَٰتُۢ بَيِّنَٰتٞ فِي صُدُورِ ٱلَّذِينَ أُوتُواْ ٱلۡعِلۡمَۚ وَمَا يَجۡحَدُ بِـَٔايَٰتِنَآ إِلَّا ٱلظَّٰلِمُونَ ﴾
[العَنكبُوت: 49]
﴿بل هو آيات بينات في صدور الذين أوتوا العلم وما يجحد بآياتنا﴾ [العَنكبُوت: 49]
Abul Ala Maududi Dar-asal yeh roshan nishaniyan hain un logon ke dilon mein jinhein ilm baksha gaya hai. Aur hamari aayaat ka inkar nahin karte magar woh jo zaalim hain |
Ahmed Ali بلکہ وہ روشن آیتیں ہیں ان کے دلوں میں جنہیں علم دیا گیاہے اور ہماری آیتوں کا صرف ظالم ہی انکار کرتے ہیں |
Fateh Muhammad Jalandhry بلکہ یہ روشن آیتیں ہیں۔ جن لوگوں کو علم دیا گیا ہے اُن کے سینوں میں (محفوظ) اور ہماری آیتوں سے وہی لوگ انکار کرتے ہیں جو بےانصاف ہیں |
Mahmood Ul Hassan بلکہ یہ قرآن تو آیتیں ہیں صاف ان لوگوں کے سینوں میں جن کو ملی ہے سمجھ [۸۱] اور منکر نہیں ہماری باتوں سے مگر وہی جو بے انصاف ہیں [۸۲] |
Muhammad Hussain Najafi بلکہ وہ (قرآن) کھلی ہوئی آیتیں ہیں جو ان لوگوں کے سینہ میں ہیں جنہیں علم دیا گیا ہے اور ہماری آیتوں کا ظالموں کے سوا اور کوئی انکار نہیں کرتا۔ |